Skip to main contentSkip to footer

پاکستان اور کرغزستان میں ہونے والے تجارتی معاہدوں کی تفصیل سامنے آگئی

پاکستان اور کرغزستان میں ہونے والے تجارتی معاہدوں کی تفصیل سامنے آگئی

بشکیک: پاکستان اورکرغزستان نے تعلیم، صحت ، تجارت،ماحولیاتی تبدیلی،سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیئے اور دونوں ممالک نے تعلیم، صحت ، تجارت،ماحولیاتی تبدیلی،سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلیوں اورثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے عملی اور نتیجہ خیز اقدامات پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرغزستان وسطی ایشیا میں پاکستان کا اہم شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے درمیان راہداری تجارت معاہدہ خوش آئند پیشرفت ہے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعاون کے فروغ کے نئے دور کا آغاز ہے، موجودہ دو طرفہ تجارت کے حجم کو آئندہ دو سال میں 16 ملین ڈالر سے 200ملین ڈالر تک بڑھانے کا عزم رکھتے ہیں ،کاسا1000منصوبے کی بروقت تکمیل ضروری ہے،دہشت گردی ، انتہا پسندی اوردیگرعصری خطرات سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھائیں گے۔ بدھ کو دستاویزات کے تبادلوں کی تقریب یہاں کرغزستان کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پروزیر اعظم محمد شہباز شریف اورجمہوریہ کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف بھی موجود تھے۔جمہوریہ کرغز ستان کے صدر صادرژاپاروف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط اور دستاویز کا تبادلہ کیا

جن معاہدوں اورایم او یوزکا تبادلہ کیا گیا ان میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی)اور جمہوریہ کرغزستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی دستاویز، پاکستان کی وزارت خارجہ اور کرغز ستان کی وزارت خارجہ کے درمیان 2026-27کیلئے تعاون کا پروگرام ، پاکستان کی حکومت اور کرغزستان کے کابینہ وزرا کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ بارے معاہدہ، کرغزستان اور پاکستان کی حکومت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ،حکومت پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سائنس اور تکنیکی تعاون کا معاہدہ ، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان فوجداری معاملات میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کا مسودہ ، کرغزستان کی وزارت داخلہ اور پاکستان کی وزارت داخلہ و انسداد منشیات کے درمیان منشیات ، نشہ آور اشیا اور پریکرسر کیمیکلز وغیرہ کی سمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کی وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے درمیان طبی تعلیم کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کی وزارت تعلیم اور پاکستان کی وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے درمیان تعلیم کے شعبہ میں تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کی وزارت قدرتی وسائل، ماحولیات اور تکنیکی نگرانی اور پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کاری کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت ،این ڈی یو پاکستان اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کرغزستان کے درمیان اکیڈمک ریسرچ اور معاون سرگرمیوں کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت ، کرغزستان کے صدر کیزیر انتظام قومی ایجنسی برائے ورچوئل ایسٹس اور بلاک چین ٹیکنالوجیزاور پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے درمیان ورچوئل اثاثوں کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت ، لاہور اور کرغزستان کے شہر اوش کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام کا معاہدہ، اوجے ایس سی کرغز پوسٹ اور پاکستان پوسٹ کے درمیان پوسٹل سروسز اور ای کامرس کے شعبے میں باہمی تعاون سے متعلق دوطرفہ معاہدہ اور کرغزستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان تعاون کے معاہدے کی دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی جبکہ کرغزستان کی طرف سے متعلقہ وزرا نے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پہاڑوں میں گھرے خوبصورت شہر بشکیک میں موجودگی پرخوشی ہے،پرخلوص اور فراخدلانہ میزبانی پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف اور کرغز عوام کے شکر گزار ہیں ، کرغزستان کے عوام کو پاکستان کے عوام کی طرف سے یوم آزادی اورنومیڈ گیمزکی میزبانی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، مجھے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کا موقع ملا،پاکستان بھی ا ن کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔وزیراعظم نے کرغزستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا 28-2027کیلئے غیرمستقل رکن منتخب ہونے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیاب چیئرمین شپ پر بھی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اوران کی ٹیم نے کرغزستان کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے انتخاب کیلئیانتھک کوششیں کیں،کرغزستان کے صدرکی قیادت میں ملک کی شاندار ترقی سے بہت متاثر ہوئے ہیں اورکرغزستان نے متاثر کن اقتصادی اہداف حاصل کئے ہیں اوراس ترقی کوعوامی خدمت کا دائرہ وسیع کرنے اورکمزور طبقات کیلئے سہولیات کی فراہمی کے ذریعے بہتر معیار زندگی میں تبدیل کرنے کیلئے بامقصد اقدامات اٹھائے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرغزستان کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے جو قوموں کے درمیان امن اور تعاون کے حوالے سے ہمارا مشترکہ مقصد ہے، اس سلسلے میں آج ہماری انتہائی تعمیری اورمفید بات چیت ہوئی ہے جس میں تجارتی تعلقات کے فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ، جس کے بعد دو طرفہ تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے مختلف ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں تعاون ہماری گفتگو کا محور تھا ،پاکستان کرغزستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے ،ہم نے اس امر پر اتفا ق کیا ہے کہ اقتصادی شراکت داری کو مزید عملی اورنتیجہ خیزمرحلے کی طرف لے جانا چاہئے، اس سلسلے میں عملی اقدامات کے جامع منصوبے پرعمل کیا جائے گا جس کا مقصد دو طرفہ تجارت کا حجم بتدریج200 ملین ڈالر تک بڑھانا ، تجارتی طریقہ کار کو بہتر بنانا ، مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینا ، صنعتی تعاون کو مضبوط بنانا اوربراہ راست کاروباری روابط کو وسعت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دوطرفہ تعاون کے فروغ کے نئے دور کا آغاز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان اورکرغزستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم صرف 16 ملین ڈالر ہے جو ہماری دوستی ، بھائی چارے اورمضبوط تعلقات سے کسی طورمطابقت نہیں رکھتا،ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ا ئندہ دوسال میں دو طرفہ تجارت کا حجم 16 ملین ڈالر سے بڑھا کر200ملین ڈالر تک لیجائیں، یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری اور مالیاتی اداروں کی کرغزستان کے کاروباری اور مالیاتی اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ وسیع تر رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ دو طرفہ اقتصادی تعاون کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھایا جاسکے۔ پاکستان اور کرغزستان کی حکومتوں اورنجی شعبے کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دیں گے ، رابطہ کاری جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کیلئے ہمارے مشترکہ وژن کا محور ہے،ہم راہداری تجارت کے معاہدے کاخیرمقد م کرتے ہیں جس سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا، سفری سہولیات بہتر ہونگی اور علاقائی سطح پر رابطے کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے4 ملکی راہداری معاہدے پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ٹرانسپورٹ،کسٹمز اورانتظامی طریقہ کار کوآسان بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے،توانائی کے شعبے میں تعاون ہماری شراکت داری کا اہم ستون ہے ۔

ایپل نے آئی فون ایکس ناکارہ موبائل فونز کی فہرست میں شامل کردیا

ہم کاسا1000منصوبے کی بروقت تکمیل کا اعادہ کرتے ہیں اوربجلی ، پن بجلی،متبادل توانائی، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق عملی تعاون کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کے لئے قوانین کو مزید سہل بنائیں گے ۔ وزیراعظم نے کرغزستان کی طرف سے کاسا1000منصوبے کی تکمیل میں پیشرفت پر کرغزستان کے صدر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت ، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کوفروغ ملا ہے، ہم دو قدیم شہروں اوش اور لاہور کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں،سلمان ٹو، لاہور قلعہ اور بادشاہی مسجد شاندار تاریخ اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی اوردفاع کے شعبوں میں تعاون پربھی بات ہوئی ہے، ہم دہشت گردی ، انتہا پسندی اوردیگرعصری خطرات سے نمٹنیکیلئے تعاون بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ کرغزستان کیصدر کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی اموربھی زیر بحث آئے اور ہم نے ماحولیاتی اور موسمیاتی مسائل پر تعاون کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے اوراس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ موثر کثیرجہتی نظام عالمی امن اور سلامتی کیلئے اہمیت رکھتا ہے

پاکستان اور کرغزستان اقوام متحدہ اور دیگرعالمی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ مل کرکام کررہے ہیں ، پاکستان کرغزستان کووسطی ایشیا میں انتہائی اہم اورقابل قدر شراکت دار تصور کرتا ہے،ہمارے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، دونوں ممالک مل کر دہشت گرد ی اور انتہاپسندی کے خلاف کام کریں گے ۔ وزیر اعظم نے کرغزستان کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پرکرغزستان کے صدرصادرژاپاروف نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ان کے وفد کو کرغزستان میں خوش آمدیدکہتے ہیں ۔ پاکستان کے میرے دورے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے بھی رواں سال جولائی میں کرغزستان کا دورہ کیا تھا۔ مختصر عرصہ میں دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی رابطیمضبوط باہمی اعتماد اور کرغزستان پاکستان تعلقا ت کو نئی سطح پر لے جانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہیں ۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں ۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں ۔کرغز صدر نے کہا کہ معیشت کا شعبہ کرغزستان اور پاکستان کی شراکت داری کا بڑا ستون ہے ۔ ہم نے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے منظم اقدامات پر اتفاق کیا ہے

حکومت نے غیر ضروری اخراجات کم کرکے ایک ارب روپے بچا لئے

ہم ادویہ سازی، زراعت، توانائی، ہلکی مشینری ، سیاحت ، ڈیجیٹل معیشت ، ورچوئل اثاثوں اوردیگر شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمدکیلئے تیار ہیں،ٹرانسپورٹ اورلاجسٹکس پر خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔ پاکستان کی بندرگاہیں جنوبی ایشیا کی مارکیٹوں اور بین الاقوامی تجارت کیلئے کرغزستان کا قدرتی راستہ ہیں۔ اسی طرح کرغزستان وسطی ایشیا اوریورو ایشیا وژن کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے پاکستان کیلئے اہم گزر گاہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔ کاسا1000منصوبہ جنوبی ایشیا کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عوام کی سطح پر رابطے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی مضبوط بنیاد ہیں، ہزاروں پاکستانی طلبا کرغزستان میں بالخصوص میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جوآگے چل کر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنیں گے، سائنس، ثقافت، سیاحت ، نوجوانوں کے دوروں اورکھیلوں کا شعبہ بھی دو طرفہ تعلقات میں اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کا کھیلوں کا ایک بڑا دستہ چھٹے عالمی نومیڈ گیمز میں حصہ لے رہا ہے ۔ آج کی بات چیت سے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے او ر دونوں ممالک کے درمیان دوستی کیلئے مضبوط بنیاد رکھی گئی ہے۔قبل ازیں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کا بھی تبادلہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادرژاپا روف نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط اور دستاویز کا تبادلہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کرغزستان مکمل ہو گیا

کرغزستان کے صدر خود گاڑی چلا کر وزیراعظم کو ایئرپورٹ لائے اور الوداع کیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق کرغزستان کے صدر ژاپا روف کا ایئر پورٹ پر الوداع کرنے آنا مثالی مہمان نوازی اور مضبوط تعلقات کا اظہار ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ژاپا روف کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ایئر پورٹ پر الوداع کرنا برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہے۔وزیرِاعظم شہبازشریف نے پاکستان روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرغزستان میں مثبت ملاقاتیں ہوئیں، تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، کرغزستان کے ساتھ تجارت کو 16 ملین ڈالرز سے بڑھانے کی تجویز پیش کی ہیجس سے کرغز صدر نے مکمل اتفاق کیا اور اب دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو دو سو ملین یعنی بیس کروڑ ڈالر تک لے جانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں، جس پر میں کرغزستان کی قیادت کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔دورے کے اختتام پر پاکستان اور کرغزستان کی جانب سے جامع مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں دوطرفہ تجارتی حجم کو بیس کروڑ ڈالر تک پہنچانے کیلئے ایک منظم اور جامع پلان تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، توانائی، کان کنی، زراعت، خوراک، ٹیکسٹائل اور ادویہ سازی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

کھلے گھی، تیل، دودھ کے معیار کا ملک گیر سروے کروانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ ورچوئل اثاثوں کے جدید شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ تجارت کے اہم معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے کرغزستان کیلئے تجارتی اور ترسیل کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔مشترکہ اعلامیے میں بجلی، پن بجلی، قابلِ تجدید توانائی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی، تعلیم اور طبی تعلیم کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔قانونی اور سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے دونوں ممالک نے قیدیوں کی تبادلے اور فوجداری مقدمات میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جبکہ دفاعی شعبے میں تعلقات اور متعلقہ اداروں کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لاہور اور اوش کے شہروں کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کے قیام کا معاہدہ بھی عمل میں لایا گیا ہے۔اعلامیے میں عالمی اور علاقائی امور پر بات کرتے ہوئے دونوں ممالک نے عالمی تنازعات کے پرامن حل اور کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستان نے کرغزستان کے عالمی ماحولیاتی اور پہاڑی خطوں کی ترقی کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے۔اس دورے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پاکستان کے معاشی اور سفارتی تعلقات میں ایک نیا اور مضبوط باب شامل ہوگا جس سے عام شہریوں اور کاروباری طبقے کو براہِ راست فائدے حاصل ہوں گے۔

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔وزیراعظم شہبازشریف اور کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف نے مشترکہ اعلامیے پر دستحط کئے ۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے ، اس کے علاوہ لاہور اور کرغز شہراوش کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ ہوا۔پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزراتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں انسٹی ٹیوف آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت ، منشیات ،نشہ آوراشیا اوراسمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت، پی ڈی ایم سی اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت ، ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔این ڈی یو اسلام آباد اورکرغزنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک انیشی ایٹوزکے درمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

معاہدوں پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو بشکیک آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں ، پاکستان اورکرغزستا ن کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔کرغز صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام اور تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، علاقائی روابط اور تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کونئی بلندیوں تک لیجانا چاہتے ہیں، مشکل وقت میں باہمی تعاون اور یکجہتی دونوں ممالک کی دیرینہ روایت ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بہترین میزبانی پر کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کا شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے نئے معاہدے دوطرفہ تعاون کو نئی سطح پر لے جائیں گے،، پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور شعبہ سرمایہ کاری میں تعاون کی گنجائش موجود ہے

حکومت نے 12 ارب کے ڈیجیٹل منصوبوں کی منظوری دے دی

علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان کرغزستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔تجارتی حجم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا ہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں،دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کیلئے قوانین کو مزید آسان بنائیں گے ، باہمی تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ دوطرفہ مذاکرات میں تجارتی تعلقات کیفروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، باہمی تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے علاقائی تجارتی راہداریوں اور رابطوں سے استفادہ کریں گیتے ہوئیمعاشی فوائد پہنچائیں گے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کوچھوئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پرکرغزستان کی قیادت قابل تحسین ہے ۔ایس سی او سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد کرغز قیادت کی بہترین صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ایس سی او پلیٹ فارم سے علاقائی رابطے، پائیدار ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کا حصول ناگزیر ہے۔

پاکستان اور کرغزستان نے تجارت، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشتگردی اور آئی ٹی سمیت متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورجمہوریہ کرغز کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں۔ بدھ کو وزیرِاعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔صدارتی محل پہنچنے پر کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔دونوں رہنمائوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، وزیرِ اعظم کو کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔کرغز صدر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ارکان سے تعارف کرایا، وزیرِ اعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔ بعد ازاں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژا پاروف بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں پاکستان اور کرغزستان کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کے حوالے سے معاہدہ جبکہ تعلیم کی وزارتوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان منشیات، نشہ آور اشیا اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور کرغز وزارت صحت کے درمیان طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کا معاہدہ بھی ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت، چیمبرز آف کامرس میں تجارت کے فروغ کیلئے تعاون کا معاہدہ کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا، ورچوئل اثاثہ جات کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔لاہور اور کرغز شہر اوش کو جڑواں شہر قرار دینے کے معاہدے کی دستاویز کا معاہدہ بھی کیا گیا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹیٹیوٹ فار سٹریٹجک انیشی ایٹوز کے درمیان تحقیق کے شعبے میں ایم او یو سائن کیا گیا۔پاکستان اور کرغزستان کے محکمہ ڈاک کے درمیان خدمات اور ای کامرس کے شعبے میں تعاون اور ملزمان کی حوالگی سے متعلق معاہدہ بھی ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر ژاپاروف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے، دونوں رہنماوں نے مشترکہ اعلامیے کی دستاویز کا تبادلہ کیا۔بعد ازاں دونوں سربراہان حکومت نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اورجمہوریہ کرغز کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ خوش آئند پیش رفت ہے، لاہور اورکرغزستان کے شہر اوس کو جڑواں شہر قرار دینے سے ثقافتی روابط بڑھیں گے، دونوں ممالک دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اورکرغزستان نجی شعبے کے درمیان تجارتی تعلقات کی وسعت میں مدد دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بھی دونوں ممالک میں اتفاق رائے طے پایا، تعلیم، سائنس وٹیکنالوجی اور ثقافت میں بھی تعاون کو فروغ دیں گے، کاسا توانائی معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی گروپ کا قیام خوش آئندہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کے لیے قوانین کو مزید آسان بنائیں گے، دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کرغزستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزیدوسعت دینا چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط دوطرفہ تعاون کے فروغ کا آغاز ہے۔اس موقع پر صدر کرغزستان صادر ژا پاروف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ برادارانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح رابطوں کو مزید فروغ دیا جائے گا، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔

 

پاکستان میں تیار کردہ سوزوکی گا ڑیوں کی برآمد کا باقاعدہ آغازہوگیا

Next Post
عمران خان کا بیرون ملک جانے اور سیاست چھوڑنے سے انکار
Previous Post
پچاس ہزار کا بل، ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا