Skip to main contentSkip to footer

حکومت نے غیر ضروری اخراجات کم کرکے ایک ارب روپے بچا لئے

حکومت نے غیر ضروری اخراجات کم کرکے ایک ارب روپے بچا لئے

حکومت نے جولائی 2026 میں مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کے دوران منصوبوں کے دائرہ کار کو محدود کرکے ایک ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی اخراجات بچا لیے۔وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی اگست 2026 کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق، مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے جائزے کے دوران منصوبوں کی ضرورت کے مطابق تشکیلِ نو سے جولائی میں 1.015 ارب روپے کی بچت ہوئی۔یہ بچت ترقیاتی منصوبوں کی منظوری یا انہیں اعلی فورمز کو بھیجنے سے قبل جانچ پڑتال کے دوران غیر ضروری سمجھے جانے والے اجزا کی نشاندہی کرکے انہیں منصوبوں سے نکالنے کے ذریعے حاصل کی گئی۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

دستاویز کے مطابق منصوبہ بندی کمیشن نے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال کا عمل مزید مثر بنایا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مجوزہ اخراجات کی مناسب وجہ موجود ہو اور وہ منصوبے کے بنیادی مقاصد سے ہم آہنگ ہوں۔اس طریقہ کار کا مقصد سرکاری سرمایہ کاری کے معیار کو بہتر بنانا ہے، خصوصا ایسے وقت میں جب مالی مشکلات کے باعث دستیاب ترقیاتی وسائل کو ان منصوبوں اور اجزا پر خرچ کرنا ضروری ہے جو زیادہ معاشی اور سماجی فوائد فراہم کرسکتے ہوں۔

امام الحق کی ماضی کی رپورٹ بھی کھل گئی، جعلی انجری کی کہانی سامنے آگئی

وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کے اخراجات میں کمی کا یہ عمل سرکاری رقم کے بہتر استعمال پر زور دیتا ہے۔ اس کے تحت منصوبوں کی لاگت کا جائزہ لے کر غیر ضروری اخراجات ختم کیے جاتے ہیں، تاہم منصوبے کے بنیادی مقاصد متاثر نہیں ہوتے۔جولائی میں مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 27 امور پر غور کیا جن میں 22 ترقیاتی منصوبے، چار پوزیشن پیپرز کی تجویز شامل تھی۔ نو منصوبے منظور کیے گئے جبکہ مزید نو منصوبوں کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھیجنے کی سفارش کی گئی۔مہینے کے دوران تین منصوبے مخر کیے گئے، جبکہ ایک منصوبہ اور ایک پوزیشن پیپر متعلقہ اداروں کو واپس کر دیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام ترقیاتی تجاویز جانچ پڑتال کے بعد خودکار طور پر منظور نہیں ہوتیں۔منصوبوں کے اخراجات میں کمی کا یہ عمل حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے وفاقی سرکاری ترقیاتی پروگرام کو برقرار رکھنے اور قومی اہمیت کے تیزی سے مکمل ہونے والے اور زیادہ اثرات رکھنے والے منصوبوں کو ترجیح دینے کے فیصلے کے تناظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔قومی اقتصادی کونسل نے وزارتوں اور ڈویژنوں کو ترقیاتی وسائل کے مئوثر، شفاف اور محتاط استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری

جبکہ ایسے جاری منصوبوں کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے جو نمایاں معاشی اور سماجی فوائد پیدا کرسکیں۔وزارتِ منصوبہ بندی کی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت وسائل کو مختلف منصوبوں میں معمولی مقدار میں تقسیم کرنے کے بجائے ترجیحی منصوبوں پر مرکوز کیا جائے گا تاکہ عمل درآمد بہتر ہو اور محدود سرکاری فنڈز سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جاسکیں۔جولائی میں منصوبوں کے دائرہ کار کو مناسب کرکے 1.015 ارب روپے کی بچت اس حکمت عملی کے ابتدائی نتائج میں سے ایک ہے۔ اس عمل کے ذریعے منصوبے کے ڈیزائن اور مجوزہ اخراجات میں اس وقت تبدیلی کی جاسکتی ہے جب ابھی بڑی مقدار میں سرکاری وسائل خرچ نہیں کیے گئے ہوتے۔

 

دھوپ سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

Next Post
کینیڈا میں اچانک نمودار ہونیوالا جزیرہ غائب ہوگیا
Previous Post
دھوپ سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ