Skip to main contentSkip to footer

امام الحق کی ماضی کی رپورٹ بھی کھل گئی، جعلی انجری کی کہانی سامنے آگئی

امام الحق کی ماضی کی رپورٹ بھی کھل گئی، جعلی انجری کی کہانی سامنے آگئی

انگلینڈ میں پاکستان کے بیٹر امام الحق کی انجری کے بعد ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آ گئی،ماضی کے واقعہ کی وجہ سے امام الحق کی نئی انجری پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعے کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا، پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔28مارچ 2025 کو انڈور نیٹ سیشن میں امام الحق کے دائیں پائوں کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی، ایکسرے میں ان کے انگوٹھے میں فریکچر یا ہڈی کے اپنی جگہ سے ہٹنے کے شواہد نہیں ملے تھے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم کی ہدایت کے باوجود امام الحق مبینہ طور پر افطار کے لیے تقریبا 500 میٹر پیدل گئے

کامن ویلتھ گیمز’ پاکستانی باکسر سمیت کئی ایتھلیٹس گلاسکو میں لاپتہ

انہوں نے بعد میں انگوٹھے میں شدید درد اور اس کے سیاہ پڑنے کی شکایت کی تھی۔ٹیم ڈاکٹر نے مخصوص کیمیکل والے پیپر سے انگوٹھا صاف کیا تو مبینہ سیاہ نشان صاف ہو گیا، پی سی بی کی کمیٹی کے مطابق انگوٹھے سے صاف ہونے والا سیاہ مادہ قدرتی خون کا نشان نہیں بلکہ سیاہی یا مارکر تھا۔ذرائع کے مطابق امام الحق نے کمیٹی کے سامنے انگوٹھے پر سیاہی یا کسی مصنوعی مادے کے استعمال سے انکار کیا تھا، کمیٹی نے ان کی وضاحت کو طبی شواہد، ایکسرے اور انگوٹھے کی ظاہری حالت سے متصادم قرار دیا تھا۔ٹیم حکام کے مطابق امام الحق نگرانی میں لنگڑاتے جبکہ نظروں سے اوجھل ہونے پر معمول کے مطابق چلتے دکھائی دئیے۔پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ امام الحق کو پہلے ون ڈے کے لیے ان فٹ قرار دینے کی کوئی طبی بنیاد نہیں تھی۔

ایرانی حکومت کی مخالفت کرنے والی دو فٹبالرز آسٹریلوی شہری بن گئیں

کمیٹی نے امام الحق کو انجری کی علامات جعلی بنانے، انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے اور طبی عملے کو گمراہ کرنے کا ذمے دار ٹھہرایا تھا، کمیٹی کے مطابق امام الحق نے جان بوجھ کر خود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رکھنے کی کوشش کی۔انکوائری کمیٹی نے امام الحق پر تمام فارمیٹس اور تمام سطح پر پاکستان کی نمائندگی سے پابندی کی سفارش کی تھی، کمیٹی نے اس حرکت کو دانستہ، پہلے سے طے شدہ اور دھوکا دہی پر مبنی قرار دیا تھا۔امام الحق کے تازہ انجری کے دعوے کے بعد 2025 کی انکوائری رپورٹ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، سابقہ تنازع میں یہ الزام بھی سامنے آیا تھا کہ امام الحق نیوزی لینڈ کی تیز اور مشکل پچز پر اوپننگ سے بچنا چاہتے تھے۔

وہ لمحہ جب ٹنڈولکر نے پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلی

Next Post
خیبرپختونخوا حکومت کا ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
Previous Post
بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری