ایپل نے باضابطہ طور پر اپنے مشہور فون آئی فون ایکس اور 2018 کے 15 انچ میک بک پرو لیپ ٹاپ کو اپنی پرانی اور ناکارہ چیزوں کی فہرست میں شامل کر لیا ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب ایپل کمپنی ان دونوں چیزوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کوئی مدد فراہم نہیں کرے گی۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ آئی فون ایکس کے لانچ ہونے کے تقریبا نو سال بعد سامنے آیا ہے، جس کے بعد یہ فون ایپل کے آفیشیل آئوٹ لیٹس سے ٹھیک نہیں کروا یا جاسکیگا۔آئی فون ایکس ایپل کا ایک بہت ہی خاص فون تھا جو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اسے ایپل کی تاریخ کے اہم آئی فون ماڈلز میں شمار کیا جاتا ہے۔
وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
اس فون میں پہلی مرتبہ فیس آئی ڈی، ہوم بٹن کے بغیر ڈیزائن اور کناروں تک پھیلا ئو ہوا او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد آنے والے کئی آئی فونز میں بھی یہی ڈیزائن اور ٹیکنالوجی نظر آئی۔اب کئی سالوں تک اس فون کو چلانے اور اس کے پرزے فراہم کرنے کے بعد، کمپنی نے اس کی مرمت کا کام آفیشیلی طور پر بند کر دیا ہے۔ تاہم فون معمول کے مطابق چلتا رہے گا،اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ اگر اس کے ہارڈویئر میں کوئی بڑی خرابی پیدا ہوتی ہے تو ایپل کی جانب سے باضابطہ مرمت حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔اس حوالے سے ایپل کمپنی کا کہنا ہے، جب کوئی بھی چیز ہماری پرانی اور ناکارہ چیزوں کی فہرست میں شامل ہو جاتی ہے، تو ایپل کے اپنے اسٹورز اور ہمارے منظور شدہ دکاندار اس چیز کے نئے پرزے آرڈر نہیں کر سکتے۔ اس لئے اب اس فون کے ہارڈویئر کے مسئلے پر ہم سے مدد نہیں لی جا سکتی۔رپورٹ کیم طابق ایپل کا یہ اصول ہے کہ وہ عام طور پر کسی پروڈکٹ کی فروخت بند ہونے کے سات سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد اسے ناکارہ قرار دیتا ہے۔
ایپل کا بڑا اعلان، پاکستان میں آئی فونز مہنگے ہونے کا خدشہ
اس سے پہلے پانچ سال سے زیادہ پرانی ڈیوائسز کو ونٹیج کیٹیگری میں رکھا جاسکتا ہے۔ ونٹیج مصنوعات میں بعض صورتوں میں محدود مرمت دستیاب رہتی ہے، لیکن یہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ متعلقہ پرزے موجود ہیں یا نہیں۔آئی فون ایکس کے لیے اب کوئی نیا سافٹ ویئر بھی نہیں آئے گا اور اس کی آخری اپ ڈیٹ آ چکی ہے۔ اسی طرح 2018 کے میک بک پرو لیپ ٹاپ کے لیے بھی نئی اپ ڈیٹس ختم ہو گئی ہیں۔تاہم، لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک چھوٹی سی رعایت رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق، میک لیپ ٹاپ کی بیٹریاں ان کے آخری بار فروخت ہونے کے دس سال بعد تک بھی بدلی جا سکتی ہیں، لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کمپنی کے پاس وہ بیٹریاں موجود ہوں گی یا نہیں۔
آئی فون 18 پرو کب لانچ ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

