Skip to main contentSkip to footer

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین نام وفاق کو بھجوا دیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نئے آئی جی کے لیے تجویز کردہ نام وفاقی حکومت کو ارسال کیے گئے ہیں، جبکہ وفاق کی جانب سے آئندہ چند روز میں نئے آئی جی کی تقرری کا امکان ہے۔

شدید گرمی نوجوانوں کی ذہنی صحت کیلئے انتہائی خطرناک

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی ذوالفقار حمید کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور نئے آئی جی کی تعیناتی کے بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی محمد علی بابا خیل کا نام بھی فراہم کیا گیا ہے جن کے آئی جی خیبرپختونخوا لگنے کے امکانات ذیادہ ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق اس عہدہ کے لئے دیگر جن 3 ناموں کی تصدیق ہوئی ہے ، ان میں سعید وزیر، عباس احسن، سہیل حبیب تاجک کے نام شامل ہیں. 

گزشتہ برس کتنے افراد نے عمرہ اور حج کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

 

 

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی

Next Post
خیبرپختونخوا میں 21 اگست تک بارشوں کا الرٹ جاری
Previous Post
ایپل نے آئی فون ایکس ناکارہ موبائل فونز کی فہرست میں شامل کردیا