Skip to main contentSkip to footer

پچاس ہزار کا بل، ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

پچاس ہزار کا بل، ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بجلی کا بھاری بل آنے پر شکایت درج کرانے کے لیے پیسکو دفتر آنے والا محکمہ تعلیم کا ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ چارسدہ سے سرتاج خان کے مطابق محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ ملازم نور حسن بجلی کا بل درست کرانے کے لیے پیسکو دفتر پہنچے تھے، جہاں میٹر ریڈنگ سیکشن میں مبینہ تکرار کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے۔ متوفی کے بیٹے نور اللہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے والد کے بجلی کے میٹر پر ریڈنگ نہ ہونے کے برابر تھی، تاہم انہیں تقریباً 50 ہزار روپے کا بل جاری کردیا گیا تھا۔ ان کے والد اسی بل کی شکایت درج کرانے کے لیے پیسکو دفتر آئے تھے۔

پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

نور اللہ کے مطابق میٹر ریڈنگ سیکشن میں متعلقہ اہلکار سے تکرار کے بعد ان کے والد کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد پیسکو حکام مبینہ طور پر دفتر سے چلے گئے۔ متوفی کے بیٹے نے متعلقہ میٹر ریڈر فیاض کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کو درخواست بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب ایس ڈی او پیسکو نے متوفی کے بیٹے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نور حسن کے ساتھ پیسکو دفتر میں کوئی بدتمیزی یا تکرار نہیں ہوئی۔ ایس ڈی او پیسکو کے مطابق متوفی نور حسن نے بجلی کے بل کے معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان کے بجلی کے بل کی تصحیح کرکے اسے 50 ہزار روپے سے کم کرکے 12 ہزار روپے کردیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد متوفی کے اہلخانہ کی جانب سے متعلقہ اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ پولیس کو دی گئی درخواست پر قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود پیسکو ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی جاری

 

ممتاز عرف ممتازے پر درج 40 مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی

Previous Post
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد کروڑوں کا خزانہ نکل آیا