Skip to main contentSkip to footer

پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے چار بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہو گئے ،دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی پی او میاں سعید کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں انتہائی مطلوب گینگ کا سرغنہ وقار عرف میجر بھی شامل ہے۔ یہ گینگ گزشتہ تقریبا 15 سال سے منظم جرائم میں سرگرم تھا اور اس کا نیٹ ورک خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور اسلام آباد تک پھیلا ہوا تھا۔سی سی پی او کے مطابق ملزمان خود کو سکیورٹی اداروں کے اہلکار ظاہر کر کے گھروں میں داخل ہوتے، تلاشی کے بہانے نقدی، سونا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ گروہ مبینہ طور پر جدید اسلحہ، وائرلیس، جیمرز اور سکیورٹی اہلکاروں سے مشابہ لباس اور آلات استعمال کرتا تھا۔

ریٹائرڈ افسران کی بیرونِ ملک منتقلی، پنشن غیر ملکی کرنسی میں لینے کا انکشاف

ملزمان ڈی ایچ اے کراچی میں 8 کروڑ، راولپنڈی میں 10 کروڑ، سوات میں 8 کروڑ، دیر میں اعلی سرکاری شخصیت کے صاحبزادے سے 6 کروڑ کے فراڈ، فیصل آباد میں ایک غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی، سندھ میں ایک رکن صوبائی اسمبلی کے گھر واردات میں 167 تولہ سونا لوٹنے، جھنگ میں ایم پی اے خالد سرگانہ کے گھر ڈکیتی سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ حکام کے مطابق گروہ پر اغوا برائے تاوان، گاڑیاں چھیننے، منشیات اسمگلنگ اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں سے روابط کے الزامات بھی ہیں۔ سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ وقار عرف میجر گینگ ایک منظم بین الصوبائی نیٹ ورک کے طور پر کام کر رہا تھا

عدالتی حکم کے باوجود پیسکو ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی جاری

جس کی سرگرمیاں مختلف شہروں تک پھیلی ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد فرار ہونے والے دو ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف اضلاع اور صوبوں میں درج مقدمات اور ریکارڈ کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

 

خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران و اہلکاروں کیخلاف 827 کیسز سامنے آگئے

Previous Post
سوات کے معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی لاش مل گئی