Skip to main contentSkip to footer

خیبر میں حالات کشیدہ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ، دو زخمی

خیبر میں حالات کشیدہ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ، دو زخمی

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں ایک کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، اطلاعات کے مطابق باڑہ کے خیبر چوک پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور چوک پر قبضہ کر لیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آ گئے اور دونوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے خیبر چوک باڑہ میں پولیس کے 8 اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ مظاہرین میونسپل کمیٹی کے دفتر میں بھی داخل ہو گئے، جبکہ اطلاعات ہیں کہ مظاہرین نے نادرا دفتر کو آگ لگا دی ہے۔

سہیل آفریدی سمیت 80 ملزمان کیخلاف ریڈیو پاکستان کیس میں چالان جمع

صورتحال کشیدہ ہونے کے باعث پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ جاری ہے۔ علاقے میں حالات قابو میں لانے کے لیے پیش رفت کی جارہی ہے ،واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیخلاف گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جمرود، لنڈیکوتل اور باڑہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے تھے ،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کیلئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے باعث مظاہرین منشتر ہوگئے۔ آج صبح بارش کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ایک بار پھر احتجاج کی کال دی گئی جس پر لبیک کہتے ہوئے کارکنوں کی جانب سے باڑہ میں تین مقامات پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، اس موقع پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر بدترین لاٹھی چارج اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کارکن کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں

سہیل آفریدی اور گرفتار قیادت کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان

 

افغان مہاجرین کیلئے بری خبر، خیبرپختونخوا میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

پچھلی پوسٹ
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری