Skip to main contentSkip to footer

افغان مہاجرین کیلئے بری خبر، خیبرپختونخوا میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

افغان مہاجرین کیلئے بری خبر، خیبرپختونخوا میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور مہاجر کیمپوں سے متعلق حکومتی اقدامات ایک بار پھر اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کیا جس کے بعد صوبے کے انتظامی امور گورنر فیصل کریم کنڈی کے سپرد کردیے گئے ہیں۔ صوبائی معاملات چلانے کے لیے 11 رکنی مشاورتی کونسل بھی قائم کی گئی ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات اور بدامنی کو بنیاد بنا کر ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے جبکہ دہشتگردی کے زیادہ تر واقعات میں افغان مہاجرین کے ملوث ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا بھر میں ملک بدری کے لئے رجسٹریشن کے عمل کے منتظر افغان مہاجرین کی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کرنے اور ان کی جلد از جلد واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پنجاب سے یومیہ 80 ہزار آٹے کے تھیلوں کی سپلائی شروع، قیمتیں کم ہوگئیں

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن، مہاجر کیمپوں کے انتظام اور وطن واپسی کا عمل پہلے سے جاری ہے۔ گورنر ہاؤس کے مطابق اپریل 2026 میں حکام نے صوبے میں قائم 43 مہاجر کیمپوں کے حوالے سے بریفنگ دی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ واپسی کے جاری عمل کے دوران 10 کیمپ خالی کرائے جا چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے اور افغان مہاجرین کی فوری اور باعزت واپسی کیلئے فوری اور ہنگامی اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز اس سلسلے میں انتہائی اہم ہیں، افغان مہاجرین کی بڑی تعداد وطن واپس جاچکی ہے تاہم اس وقت بھی خیبرپختونخوا میں بڑی تعداد میں افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جنہیں تحریک انصاف حکومت کی حمایت کے باعث ملک بدری میں رعایت دی گئی تھی تاہم اب وفاق کی جانب سے اس مسئلے کے فوری اور دیرپا حل کیلئے ملک بدری کا قانون سخت کرنے اور مہاجرین کی بے دخلی کیلئے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے

گورنر فیصل کنڈی کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

 

سہیل آفریدی اور گرفتار قیادت کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان

اگلی پوسٹ
سہیل آفریدی سمیت 80 ملزمان کیخلاف ریڈیو پاکستان کیس میں چالان جمع
پچھلی پوسٹ
سہیل آفریدی اور گرفتار قیادت کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان