پنجاب سے یومیہ 80 ہزار آٹے کے تھیلوں کی سپلائی شروع ہونے کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جبکہ مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی تھی، تاہم نئی سپلائی کے بعد فی تھیلا قیمت میں فوری طور پر 300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی گندم کے ذخائر رکھنے والی فلور ملز کو گندم کی فراہمی اور آٹے کی سپلائی کے لیے پرمٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 2 ہزار ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ رکھنے والی نجی فلور ملز اس پالیسی کے تحت پرمٹ حاصل کرنے کی اہل ہوں گی۔
گورنر راج کے بعد انتظامی و قانونی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی، اے جی آفس کے 57 افسر برطرف
اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے پرمٹس کے اجرا کا عمل شروع کر دیا ہے اور اب تک 198 نجی فلور ملز کو پرمٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھی اس اقدام کی منظوری دیدی گئی ہے ، پالیسی کے تحت غیر فعال اور بند پڑی فلور ملز کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جبکہ فعال فلور ملز کے ذریعے آٹے کی سپلائی بحال اور بہتر بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ سپلائی میں اضافے کے باعث بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کمی کی اطلاع ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم مارکیٹ میں قیمتوں میں مزید کمی کا انحصار سپلائی کے تسلسل، گندم کی دستیابی اور متعلقہ حکام کے اقدامات پر ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں 10 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری بھی دی ہے، جبکہ فلور ملز کو رعایتی نرخوں پر سرکاری گندم کی فراہمی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو مناسب نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
پشاور مکمل سیل، کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیئے گئے، تعلیمی ادارے بھی بند





