ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر باڑہ بازار کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے بازار اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔ پشاور پولیس کے تازہ دم دستے بھی باڑہ پہنچ گئے ہیں، جہاں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق باڑہ بازار اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پشاور پولیس لائنز سے آرمرڈ پرسنل کیریئرز (اے پی سیز) اور اینٹی رائٹ اسکواڈ بھی روانہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا سکیں۔
سہیل آفریدی سمیت 80 ملزمان کیخلاف ریڈیو پاکستان کیس میں چالان جمع
سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق باڑہ بازار اور اس کے گردونواح میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ علاقے کی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پولیس کے ساتھ مل کر علاقے میں امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ سی سی پی او پشاور نے واضح کیا کہ کسی کو بھی احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شاہراہیں بند کرنے، شہریوں کی آمدورفت متاثر کرنے یا عوامی زندگی مفلوج کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق امن و امان خراب کرنے اور پُرتشدد احتجاج میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب باڑہ بازار کو آج مکمل طور پر بند رکھنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بابر صاحب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بازار آج مکمل طور پر بند رہے گا اور کسی بھی دکاندار کو دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
افغان مہاجرین کیلئے بری خبر، خیبرپختونخوا میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ
بازار کے گردونواح میں قائم تمام پولیس چوکیوں کے انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بازار کی بندش سے متعلق احکامات پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس حوالے سے سخت نگرانی کریں۔ دکانداروں، آپریٹرز اور دیگر متعلقہ افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر عمل کریں۔ باڑہ بازار کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے، اضافی پولیس نفری کی تعیناتی اور بازار مکمل طور پر بند رکھنے کے فیصلے کے باعث علاقے میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پولیس کے تعاون سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سہیل آفریدی اور گرفتار قیادت کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان
خیبر میں حالات کشیدہ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ، دو زخمی





