Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تیز آندھی اور بارش ،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میںآئندہ 24گھنٹوں میں بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے )نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی جبکہ خیبرپختونخو کے ضلع دیر لوئر سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ، گاڑیوں اور سولر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا،راولپنڈی اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائو الدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں بارش کا امکان ہے، اسی طرح لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے

بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل سامنے آگئی

جس کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو بھی ضروری اقدامات کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بوسیدہ و کچے مکانات میں رہائش اختیار کرنے سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی اور طوفان کی صورت میں شہری محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری آسمانی بجلی سے بچا کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بجلی کی گرج چمک اور طوفانی موسم کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں۔انہوں نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کا خصوصی خیال رکھا جائے اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو نقصان پہنچا، شہریوں اور کاشکاروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔طوفانی بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی چھٹی ہوگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ادھر، رسالپور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پشاور میں وقفے کے بعد پھر بارش شروع ہوگئی۔لنڈی کوتل اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا

سہیل آفریدی سمیت 80 ملزمان کیخلاف ریڈیو پاکستان کیس میں چالان جمع

بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ترجمان پیسکو کے مطابق بارش کے باعث پشاور، خیبر، صوابی، مردان اور سوات میں مجموعی طور پر 83 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی، تاہم دیگر تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ پیسکو چیف اختر حمید خان کی ہدایت پر آپریشن ٹیم ہائی الرٹ ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے وہاں بجلی کی بحالی کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بارش رکتے ہی مرمتی کام شروع کردیا جائے گا۔ صارفین بجلی سے متعلق شکایات کے لیے پیسکو ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل چترال، دیر، باجوڑ، مالاکنڈ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔نوشہرہ، چارسدہ، سوات، کوہستان، کرم، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔ ادھر آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑی چوٹیوں پر ہلکی برفباری سے بالائی علاقوں میں سردی کی لہر شروع ہوگئی۔

افغان مہاجرین کیلئے بری خبر، خیبرپختونخوا میں آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

بارش اورپہاڑوں پرہلکی برفباری کیباعث بالائی علاقوں میں موسم سردہوگیا،مظفر آبادشہراورگردونواح کے علاوہ وادی نیلم،وادی لیپہ اورکرناہ میں وقفے وقفے سیبارش ریکارڈکی گئی۔بلند پہاڑی چوٹیوں پرہلکی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِفہرست آگیا، جہاں آلودگی کی شرح 158 ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی فضائی آلودگی کی شرح بلند رہی۔ گلبرگ ٹو میں 179، پیراگون سٹی میں 174، اقبال ٹائو ن میں 166، برکی روڈ میں 162 جبکہ کینٹ میں آلودگی کی شرح 151 ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب سے یومیہ 80 ہزار آٹے کے تھیلوں کی سپلائی شروع، قیمتیں کم ہوگئیں

 

سہیل آفریدی اور گرفتار قیادت کو پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا امکان

اگلی پوسٹ
خیبر میں حالات کشیدہ، تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ، دو زخمی
پچھلی پوسٹ
سہیل آفریدی سمیت 80 ملزمان کیخلاف ریڈیو پاکستان کیس میں چالان جمع