Skip to main contentSkip to footer

روس نے ایرا ن کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کی تیاری کرلی،ایرانی میڈیا

روس نے ایرا ن کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کی تیاری کرلی،ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس نے ایران کو 1 ارب ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ادائیگی کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔تہران کی جانب سے بینک اکانٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد یہ رقم منتقلی کے لئے تیار ہے۔تاہم ایرانی حکومتی اداروں کے درمیان اس بات پر اختلاف رائے ہے کہ رقم کو کس طرح خرچ کیا جا ئے ۔

بجلی شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ

فارس کے مطابق، قرض کی پہلی بار جون میں اطلاع دی گئی تھی اور اسے ایران کے لیے 20 ارب ڈالر کے روسی قرضے کی پہلی قسط کے طور پر بیان کیا گیا تھا۔ایران کی پلاننگ اینڈ بجٹ آرگنائزیشن گاڑیوں کی درآمدات کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز چاہتی ہے، جب کہ وزارت تیل تیل کی صنعت کے آلات کی خریداری کے لیے کوشاں ہے اور وزارتِ زراعت ضروری سامان کی درآمدات کے لیے مختص رقم چاہتی ہے۔فارس نے کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کہ فنڈز کا استعمال کیسے کیا جائے گا، اور حکومت نے اس وجہ سے منتقلی کے لیے درکار اکانٹ کی تفصیلات فراہم فی الحال نہیں کیں۔

خیبرپختونخوا، ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ

 

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک

Category: دنیا بھر کی خبریں
Tags: $1 Billion Loan, Fars News, Iran Economy, Iranian Government, Russia Iran Loan, Russia Iran Relations
پچھلی پوسٹ
سرحدچیمبرکی پنجاب سے گندم کی ترسیل پر غیر قانونی پابندی پر تشویش