Skip to main contentSkip to footer

علی امین سہیل آفریدی پر برہم، بکائو مال کہنے پر آپے سے باہر

علی امین سہیل آفریدی پر برہم، بکائو مال کہنے پر آپے سے باہر

ڈیرہ اسماعیل خان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے سابقہ لانگ مارچوں کو ’’فکس میچ‘‘ قرار دینے سے متعلق بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں نئی بحث چھڑ گئی ہے جبکہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس بیان پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور سے منسوب ایک آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے احترام میں خاموش ہیں، تاہم ان کے پاس مختلف معاملات کا ریکارڈ موجود ہے۔

ویڈیو کا لنک 

آڈیو پیغام میں تنقید کرنے والوں کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینے کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی کی جانب سے سابقہ لانگ مارچوں پر تنقید اور علی امین گنڈاپور سے منسوب آڈیو بیان کے بعد پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سے متعلق بحث تیز ہوگئی ہے۔ سابق اور موجودہ وزیراعلیٰ کے مؤقف کے تناظر میں پارٹی کے سابقہ لانگ مارچوں کی حکمت عملی اور ان سے متعلق بیانات بھی زیر بحث آگئے ہیں۔ تاہم، منسوب آڈیو پیغام اور بیان کے مکمل پس منظر کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔ آڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ سہیل آفریدی پر شدید برہم ہیں اورسہیل آفریدی پر الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے 26 ستمبر کا احتجاج کینسل کرنے کیلئے بھاری ڈیل کی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی سہیل آفریدی نے بند کرایا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے

صوابی میں ایم پی اے عبد الکریم تور ڈھیر کے گھر اور حجرے پر فائرنگ، بھائی اغوا

 

 

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا آج کا پلان جاری کردیا

اگلی پوسٹ
مارخور ہنٹنگ پرمٹس کی بولیاں 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالر تک پہنچ گئیں
پچھلی پوسٹ
روس نے ایرا ن کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کی تیاری کرلی،ایرانی میڈیا