وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کے آج کا پلان جاری کردیا ہے ، لانگ مارچ کے شرکا نے رات خیبر میں گزاری، وزیر اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اس موقع پر لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ آج حیات اباد انڈر پاس سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا پشاور کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لانگ مارچ میں شامل ہو کر حق اور انصاف کا ساتھ دیں، لانگ مارچ آج پشاور کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگا وزیر اعلی سہیل افریدی حیات آباد ،بھانہ ماڑی ،کوہاٹی چارسدہ روڈ، کبوتر چوک سمیت 9 مقامات پر لانگ مارچ سے خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، قبل ازیں وزیراعلیٰ اور لانگ مارچ کی سوشل میڈیا ٹیم کو کوریج سے روکنے کیلئے خیبر اور پشاور بھر میں موبائل نیٹورک سروس معطل کردی گئی ہے ، پی ٹی اے کی جانب سے یہ اقدام وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی میڈیا ٹیم کو کوریج سے روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، سہیل آفریدی گورنر فیصل کنڈی اور وفاقی پالیسیوں پر برہم
لانگ مارچ سے خطاب کیلئے سہیل آفریدی کی جانب سے نو مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں دوپہر دوبجے حیات انڈر پاس، ساڑھے تین بجے بھانہ ماڑی، سہ پہر ساڑھے چار بجے کوہاٹی چوک، شام ساڑھے پانچ بجے جمیل چوک ، شام ساڑھے چھ بجے پیر زکوڑی پل، رات ساڑھے سات بجے کبوتر چوک دلہ زاک روڈ اور رات نو بجے چارسدہ روڈ شامل ہیں۔ قبل ازیں رات گئے سہیل آفریدی نے خیبر چوک باڑہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان گورنر راج یا ایمرجنسی سے خوفزدہ نہیں، کیونکہ وہ کسی کرسی کے لالچ میں سیاست میں نہیں آئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انہیں کرسی کی کوئی فکر نہیں اور وہ عوام کے لیے سیاست میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین انہیں خرید نہیں سکتے اور انہوں نے نوجوانوں سے اس حوالے سے وعدہ کیا ہے۔
مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلی کی شرائط رکاوٹ بنیں، طلال چوہدری
سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ آپریشن اور ڈرون حملوں کو نہیں مانتے اور جب تک وہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر موجود ہیں، اس وقت تک کوئی نوجوانوں کو کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کا ہر نوجوان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ ان کے مطابق پختونوں کی روایت ہے کہ وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، جبکہ سندھ، پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بھی انہیں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ عوام کی حمایت نظر آئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ جب صوابی پہنچے گا تو وہ آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اس لیے فکرمند ہیں کیونکہ ابھی تک مارچ کے حوالے سے اگلا لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان انقلاب کے لیے تیار ہیں اور اس بار ’’فکس میچ‘‘ نہیں ہے۔ انہوں نے مارچ کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مارچ پرامن ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اگر کسی نے گولی چلانی ہے تو ان کے سینے حاضر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ کے شرکا اس کے بعد ڈی ٹور روڈ جائیں گے جہاں رات قیام کیا جائے گا۔
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کنڈی کا علی امین پر طنز
صوابی میں ایم پی اے عبد الکریم تور ڈھیر کے گھر اور حجرے پر فائرنگ، بھائی اغوا





