Skip to main contentSkip to footer

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک

سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کے حوثی ملیشیا کے خلاف جاری آپریشن فجر الیمن میں تعز شہر میں حوثی ملیشیا کے 350 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،سعودی محکمہ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ نجران اور جازان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جبکہ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے ۔ عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی اتحادی افواج اور یمنی فورسز کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری ہے، تعز شہر میں حوثی ملیشیا کے 350 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔سعودی اتحادی افواج نے کہا ہے کہ صعدہ شہر میں حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے کو تباہ کر دیا

صوابی میں ایم پی اے عبد الکریم تور ڈھیر کے گھر اور حجرے پر فائرنگ، بھائی اغوا

دارالحکومت صنعا میں بیلسٹک میزائل لانچر کو بھی تباہ کر دیا۔اتحادی افواج نے بتایا کہ حملوں کا مقصد باب المندب میں بحری آمدورفت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، حوثی ملیشیا کے اسلحہ ڈپو،کشتیوں کے گودام اور سمندری بارودی سرنگیں بھی تباہ کر دیں۔سعودی اتحادی افواج نے کہا کہ الحدیدہ گورنریٹ میں بھی فوجی کارروائی کی، جنوبی بحیرہ احمر کے آبی راستوں پر ممکنہ حملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ادھر یمنی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ حوثیوں نے ماریب صوبے جانے والے ایک امدادی ٹرک کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کا پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔پاکستانی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔یمنی ایمرجنسی فورسز کے فرسٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس حملے کو ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند گروہ دور دراز علاقوں اور صحرائی راستوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے متحرک نیٹ ورکس اور چھوٹے گروہوں کے ذریعے محدود نوعیت کی کارروائیاں کرتے ہیں جن میں ڈرون اور گھات لگا کر حملے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، سہیل آفریدی گورنر فیصل کنڈی اور وفاقی پالیسیوں پر برہم

بیان کے مطابق یمنی حکومتی فورسز نے چند ہفتے قبل بھی حوثیوں پر دو سویلین ٹرکوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ حکومتی فورسز کے مطابق اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان شامل تھے جو ایک طبی کانفرنس سے واپس آ رہے تھے۔اس دوران سعودی عرب کے محکمہ ہوا بازی نے کہا ہے کہ نجران اور جازان کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔عرب نیوز کے مطابق منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملوں میں کچھ املاک کو بھی نقصان پہنچا جبکہ جو افراد زخمی ہوئے ان کے زخموں کی نوعیت معمولی ہے۔ دوسری جانب یمنی گروپ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔حوثی فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ، خمیس مشیط ائیربیس اور نجران و جازان صوبوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلی کی شرائط رکاوٹ بنیں، طلال چوہدری

 

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا آج کا پلان جاری کردیا

Category: تازہ ترین
Tags: Fajr Al Yemen Operation, Houthi attacks, Houthi Militants, Saudi Coalition, Saudi Yemen War, Yemen Conflict
اگلی پوسٹ
سرحدچیمبرکی پنجاب سے گندم کی ترسیل پر غیر قانونی پابندی پر تشویش
پچھلی پوسٹ
سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا آج کا پلان جاری کردیا