Skip to main contentSkip to footer

سرحدچیمبرکی پنجاب سے گندم کی ترسیل پر غیر قانونی پابندی پر تشویش

سرحدچیمبرکی پنجاب سے گندم کی ترسیل پر غیر قانونی پابندی پر تشویش

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کوگندم کی ترسیل پر مسلسل پابندی پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے اس اقدا م کو مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔ سر حد چیمبر نے صوبے میں آٹے کی قلت اورقیمتو ں مے مزید ا ضافہ کو روکنے گندم و ا ٓٹے کی سپلا ئی پر غیر قا نو نی پا بند ی کو فور ی طور پر ختم کیا جائے۔اس مسئلے کو گذشتہ رو ز پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین نعیم بٹ کے قیاد ت میں فلو ر ملز مالکا ن سر حد چیمبرا ٓف کا مرس اینڈا نڈسٹر ی کے صدر ملک عمر ان اسحق کے سا تھ ملاقا ت کے دور ان ا ْٹھا یا گیا۔؛ وفد میں سابق صوبائی چیئرمین محمد طارق، سابق نائب صدر صابر احمد بنگش، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مسرت شاہ اور دیگر فلور ملرز شامل تھے۔اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر نعیم الرحمٰن اور نائب صدر عابد پرویز اعوان بھی موجود تھے۔وفد نے اس موقع پر چیمبر کے نئے عہدیداران اور ایگز یکٹو کمیٹی کے ا را کین کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔چیئرمین نعیم بٹ نے اس مو قع پر تبا د لہ خیا ل کر تے ہو ئے پنجاب سے گندم کی نقل و حمل پر عائد غیر آئینی پابندی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہو رہا ہے اور عوام مہنگے داموں یہ غذائی جنس خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔انہوں نے سابق صدر جنید الطاف اور ان کی کابینہ کی جانب سے مرکزی حکومت کے سامنے گندم کی ترسیل پر پابندی کا معاملہ مؤثر طریقے سے اٹھانے کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مو جود ہ سر حد چیمبر کے کا بینہ بھی پنجاب سے خیبر پختونخوا گندم کی ترسیل پر عائد غیر قانونی اور غیر آئینی پابندی کے فوری خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک

صدر ملک عمران اسحاق نے فلور ملرز کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سامنے اٹھائیں گے اور اسے فوری طور پر حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔بعد ازاں، سر حد چیمبر کے سابق صدور جنید الطاف، عدیل رؤف، حسنین خورشید اور فضل مقیم خان اورفیض محمد فیضی اورسا بق نا ئب صدر شجا ع محمد کیسا تھ سا تھ چارسدہ کی سما ل انڈسٹریز کے وفد، ممتاز کاروباری شخصیات، تاجروں، سینئر اراکین، سیاسی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے چیمبر کا دورہ کیا اور ملک عمران اسحاق کو چیمبر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وفود نے چیمبر کے سینئر نا ئب صدر نعیم الر حمن اور نا ئب صدر عا بد پر ویز ا عوا ن اور ایگز یکٹو کمیٹی کے ا ر اکین کو بھی مبا ر کبا دی۔ صدر ملک عمران اسحاق نے اپنے سینئر نائب صدر نعیم الرحمٰن اور نائب صدر عابد پرویز اعوان کی موجودگی میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہوئے کاروباری برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سر حد چیمبر کے صدر کا کہنا تھا خیبر پختو نخوا میں کارو بار و صنعتی تر قی جمو د کا شکار ہے اور صو بے میں بے رو ز گا ری میں اضافہ ہوا ہے۔ مو جو دہ صور تحا ل کے تنا ظر میں مر کزی و صو با ئی حکو متو ں، متعلقہ ا داروں اور اسٹیک ہو لڈر کی جا نب سے پا لیسیو ں و سخت اقدامات پر نظر ثا نی کر نے کی اشد ضر و رت ہے۔

صوابی میں ایم پی اے عبد الکریم تور ڈھیر کے گھر اور حجرے پر فائرنگ، بھائی اغوا

انہوں نے مزید کہا سمندری بندرگاہ سے طویل فاصلے کے باعث خیبر پختونخوا میں کاروبار کرنے کی لاگت دیگر صوبوں کی نسبت بہت زیادہ ہے اور یہا ں کی کا رو بار ی طبقہ کو متعد دمشکلات کا سا منا کر نا پڑ ر ہا ہے۔ دوسر ی جا نب سے بار ڈزر کی طو یل بندش سے بھی نا صر ف ملکی و صو با ئی معیشت پر گہر ا منفی ا ثر ا ت مر تب ہو رہے ہیں بلکہ تا جرو ں کی معا شی طو ر پر کا فی نقصا نات کا سا منا ہے۔صدر ملک عمران اسحاق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مختلف شعبوں، بالخصوص قدرتی وسائل (جیسے تیل، گیس، کان کنی اور معدنیات)، سنگِ مرمر کا فرنیچر، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر، ہیڈی کر افٹ، سیاحت، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کی ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی فر و غ دینے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے وقت اہم ضر ور ت ہے۔ملک عمران اسحاق نے بتایا سر حد چیمبر جلد ہی ایک جامع حکمت عملی کا اعلان کرے گی جس کا مقصد کاروبار اور صنعتوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے مختلف ممکنہ شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس، سہیل آفریدی گورنر فیصل کنڈی اور وفاقی پالیسیوں پر برہم

 

سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کا آج کا پلان جاری کردیا

Category: تازہ ترین
Tags: Flour Mills, Khyber Pakhtunkhwa Economy, KP Flour Crisis, Punjab Wheat Supply, Sarhad Chamber, Wheat Transport Ban
اگلی پوسٹ
روس نے ایرا ن کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کی تیاری کرلی،ایرانی میڈیا
پچھلی پوسٹ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں کیخلاف آپریشن فجر الیمن، تعز میں 350 حوثی جنگجو ہلاک