Skip to main contentSkip to footer

ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کنڈی کا علی امین پر طنز

ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کنڈی کا علی امین پر طنز

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی یارک ٹول پلازہ سے واپسی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان پر طنزیہ وار کیا ہے۔اپنے ایک بیا ن میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھاگنے کی عادت پرانی ہے علی امین گنڈاپور ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو آگے کرکے خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور یارک ٹول پلازہ سے واپسی کے وقت کارکنوں کو دفعہ 144 کے نفاذ کا بتا رہے تھے، تاہم ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن سب کے سامنے موجود ہے۔

بلاسود قرضوں کی فراہمی 125 ارب روپے سے تجاوز کر گئی

انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لیے نافذ تھی یارک ٹول پلازہ پر نہیں۔ پی ٹی آئی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں چلانے والا ہی بھگوڑا ہے۔گورنر نے مزید کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں کہ ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے

 

ڈیرہ اسماعیل خان ، فائرنگ سے 5سرکاری اہلکار شہید

اگلی پوسٹ
بجلی شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ
پچھلی پوسٹ
خیبرپختونخوا، ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ