Skip to main contentSkip to footer

بجلی شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ

بجلی شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا، متعدد پاورپلانٹس سسٹم سے نکل گئے، ہائیڈل پیدوار بھی کم ہوگئی ۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے ، اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے ۔ متعدد پاورپلانٹس سسٹم سے نکل گئے ہیں اورہائیڈل پیداوار بھی کم ہوگئی ہے۔ شہروں اور دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔دوسری جانب لیسکو ریجن میں شارٹ فال 1500میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے ۔ لیسکو ذرائع کے مطابق شارٹ فال بڑھنے کی وجہ ڈیزل ، گیس اور ہائیڈل پاور میں کمی ہے۔ لیسکو ریجن میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کئی روزتک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کنڈی کا علی امین پر طنز

فوکل پرسن ینگ انجیئرنگ کونسل عثمان فاروق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔فوکل پرسن کے مطابق سسٹم سے متعدد پاور ہائو س نکل گئے جن کا 16 اکتوبر تک واپسی کا امکان ہے جس سے بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا اور لیسکو سمیت تمام ڈسکوز میں صورتحال ابتر ہے۔عثمان فاروق نے بتایا کہ بجلی کے شارٹ فال سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ 3 سے 4 گھنٹے تک جا پہنچی ہے،گیس کے بعد ڈیزل اور پانی کی جنریشن بھی کم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو چیف کی ڈیمانڈ پر بھی بجلی کا کوٹا نہ بڑھایا جا سکاہے، سسٹم اس وقت ابتر صورتحال کا شکار ہے،آئندہ کچھ روزبدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا، ہڑتال میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ

 

 

ڈیرہ اسماعیل خان ، فائرنگ سے 5سرکاری اہلکار شہید

اگلی پوسٹ
مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ہوچکا تھا، وزیراعلی کی شرائط رکاوٹ بنیں، طلال چوہدری
پچھلی پوسٹ
ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے، فیصل کنڈی کا علی امین پر طنز