Skip to main contentSkip to footer

بلدیاتی اداروں کیلئے 72 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

بلدیاتی اداروں کیلئے 72 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز) کے لیے مجموعی طور پر 72 کروڑ 92 لاکھ 32 ہزار 500 روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی سال 2026-27 کے لیے بلدیاتی اداروں کو رقوم کی منتقلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے مختلف تحصیل میونسپل اداروں کے لیے مجموعی طور پر 729.2325 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رقوم متعلقہ ٹی ایم ایز کے پی ایل اے ایس اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی، جبکہ فنڈز کی ادائیگی مالی سال 2026-27 کے دوران صوبائی اکاؤنٹ نمبر ون، نان فوڈ کے تحت کی جائے گی۔

سرحد چیمبر کا کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے اوقات کار میں نرمی کا مطالبہ

اعلامیے کے مطابق پشاور سٹی ٹی ایم اے کے لیے 9 کروڑ 58 لاکھ 7 ہزار 250 روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ کوہاٹ ٹی ایم اے کے لیے 2 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ہری پور ٹی ایم اے کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ 92 ہزار روپے اور ایبٹ آباد کے لیے ایک کروڑ 23 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔ ہنگو ٹی ایم اے کے لیے ایک کروڑ 3 لاکھ 54 ہزار روپے، بنوں کے لیے 16 کروڑ 91 ہزار روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے 3 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے لیے 32 لاکھ 46 ہزار روپے، درگئی کے لیے 15 لاکھ 24 ہزار 500 روپے اور مردان ٹی ایم اے کے لیے 4 کروڑ 26 لاکھ 82 ہزار 750 روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مہنگائی کا سلسلہ جاری،23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے تخت بھائی کے لیے 72 لاکھ 66 ہزار روپے، رسالپور کے لیے 90 لاکھ 50 ہزار 500 روپے اور نوشہرہ کے لیے ایک کروڑ 81 لاکھ 18 ہزار 750 روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح صوابی ٹی ایم اے کے لیے 54 لاکھ 11 ہزار 250 روپے جبکہ چترال کے لیے 46 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ جاری کردہ فنڈز سے کوئی ترقیاتی سرگرمی یا نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق رقوم کی منتقلی اور ادائیگی مقررہ مالی ضوابط کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا اور ضلعی اکاؤنٹس افسران کو فنڈز کی منتقلی کے لیے ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سرکاری اعلامیے کی نقول متعلقہ محکموں، بینک حکام، خزانہ افسران اور صوبے کے تحصیل و ٹاؤن میونسپل افسران کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

 

کاروبار، صنعت اور تجارت کی بحالی و ترقی کیلئے پالیسیوں پر نظرِثانی کی ضرورت ہے، ملک عمران اسحاق

اگلی پوسٹ
سول سیکرٹریٹ میں ڈے کیئر سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ، داخلہ فیس اور قواعد مقرر
پچھلی پوسٹ
گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستوں کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت