آئی کیو ایئر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2025 میں سالانہ اوسط کی بنیاد پر دنیا کا آلودہ ترین ملک رہا۔سوئس ایئر کوالٹی مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایئر کی 2025 کی عالمی رپورٹ میں پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں سالانہ اوسط 2.5 پی ایم کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ریکارڈ ہوئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس رپورٹ میں بنگلا دیش 66.1 مائیکروگرام کے ساتھ دوسرے، تاجکستان 57.3 کے ساتھ تیسرے، چاڈ 53.6 کے ساتھ چوتھے اور جمہوری جمہوریہ کانگو 50.2 مائیکروگرام کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں پانچویں نمبر پر رہے۔اسی طرح بھارت 48.9 مائیکروگرام کے ساتھ چھٹے نمبر ہے
پشاور احساس اپنا گھر پروگرام ،عمر کی حد 60 سال کرنیکا فیصلہ
جب کہ کویت، یوگنڈا، مصر اور ازبکستان بالترتیب سات سے دسویں نمبر ہیں۔ پھر عراق، نیپال، متحدہ عرب امارات، بحرین اور روانڈا کی باری آتی ہے۔اس فہرست میں چین 20 ویں جب کہ سعودی عرب 21 اور ایران 22 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ افغانستان اس فہرست میں شامل نہیں تھا جبکہ سری لنکا 42، ملائیشیا 60 اور جنوبی کوریا 55ویں نمبر پر رہے۔پاکستان میں 2025 کے دوران سالانہ اوسط پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو کی سطح 67.3 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ سالانہ حد 5 مائیکروگرام سے 13 گنا سے بھی زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان 2024 میں 73.7 مائیکروگرام کے ساتھ بھی پہلے نمبر پر تھا جبکہ 2025 میں آلودگی کی اوسط سطح کچھ کم ہوکر 67.3 مائیکروگرام ہوئی تاہم ملک بدستور عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہا۔رپورٹ کے مطابق دنیا کے صرف 13 ممالک اور خطوں نے 2025 میں عالمی ادارہ صحت کی سالانہ پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو گائیڈ لائن یعنی 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر یا اس سے کم کی سطح برقرار رکھی۔
ڈاکٹر میاں سعید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کوششیں شروع
ان میں آسٹریلیا، آئس لینڈ، ایسٹونیا، پاناما، گریناڈا، انڈورا، برمودا، بارباڈوس، فرانسیسی پولینیشیا، پورٹو ریکو، امریکی ورجن آئی لینڈز، نیو کیلیڈونیا اور ری یونین شامل ہیں۔ملکی درجہ بندی کے علاوہ رپورٹ میں شہروں کی صورتحال بھی تشویش ناک سامنے آئی۔ دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں تمام شہر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے۔بھارت کا لونی 112.5 مائیکروگرام پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ چین کے سنکیانگ میں واقع ہوتان 109.6 مائیکروگرام کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق 2025 میں مجموعی طور پر 143 ممالک، خطوں اور علاقوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ان میں سے 130 یعنی تقریبا 91 فیصد ڈبلیو ایچ او کی سالانہ پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو گائیڈ لائن پر پورا نہیں اتر سکے۔ صرف 14 فیصد شہر معیار پر پورا اترے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2025 میں 75 ممالک میں پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو کی سالانہ اوسط میں کمی جبکہ 54 ممالک میں اضافہ ہوا۔
خیبرپختونخواپولیس قیادت کا نئے ایکٹ پر تحفظات کا اظہار
لائوس، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں آلودگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کی ایک وجہ زیادہ بارش اور ہواں سے جڑی لا نینا موسمی صورتحال بھی بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو سے مراد ایسے انتہائی باریک ذرات ہیں جن کا قطر 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے کم ہوتا ہے۔ یہ ذرات سانس کے ذریعے پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچ سکتے ہیں اسی لیے فضائی آلودگی کی پیمائش میں انھیں صحت کے لیے اہم اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔
پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی، 140 زخمی

