Skip to main contentSkip to footer

خیبرپختونخواپولیس قیادت کا نئے ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

خیبرپختونخواپولیس قیادت کا نئے ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ سینئر پولیس افسران نے وزیرقانون آفتاب عالم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ پولیس ایکٹ2017 لانیکامقصد پولیس کو بااختیاربنانا اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ تھا۔افسران نے کہا کہ نئے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 سے پولیس میں سیاسی مداخلت اور اثرورسوخ ہوگا اور اس کے نفاذکے بعد پولیس فورس بااختیار نہیں رہیگی جبکہ آئی جی کے اختیارات سیاسی قیادت کو منتقل کرنے سے امن وامان کی صورتحال پرمنفی اثرات پڑیں گے اور آئی جی پی کا عہدہ بے اختیار ہوجائیگا۔

ستائیس ستمبراحتجاج ، خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بیانِ حلفی طلب

مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایکٹ کے تحت آئی جی کی تعیناتی وفاقی حکومت کے نامزد افسران میں سے وزیراعلیٰ کریں گے، کسی ایک نام پرمتفق نہ ہونیکی صورت میں وزیراعلی وفاقی حکوت کو مزید3 نام بھیجنے کا کہہ سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پیز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز، آر پی اوز اور ایڈیشنل آئی جیز کی تعیناتی اور تبادلے وزیراعلیٰ کریں گے، پولیس پالیسی بورڈ کی سربراہ آئی جی کے بجائے وزیراعلیٰ ہوگا جب کہ آپریشنز کی پیشگی منظوری بھی وزیراعلیٰ سے لی جائے گی۔وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں بتایا کہ آئی جی سمیت پولیس افسران سے ملاقات ہوئی ہے، پولیس افسران نے کچھ شقوں پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا، وزیراعلی سہیل آفریدی کو افسران کے نقطہ نظر سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 20 ستمبر کو منعقد ہوگا

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے مکمل اختیارات دئیے ہیں، وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، فیصلوں کا اختیار حکومت کے پاس ہوناچاہیے۔دوسری جانب وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں، دونوں کی تقرری کا اختیارکسی صورت صوبائی حکومت کو نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئی جی سے اختیارات لینے سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، صوبائی حکومت نے کوئی بھی غیرقانونی کام کیا تو وفاقی حکومت ان کو روکنے کیلئے اپنے آپشنز استعمال کریگی۔

مکہ مکرمہ پر حملے، حوثی باغیوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا اعلان

 

بی آر ٹی میں مفت سفر، بزرگوں کو سہولت دیدی گئی

Next Post
پاکستان مکہ معاہدے کا پابند ،سعودی عرب کیساتھ کھڑا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
Previous Post
سرجانی ٹائون، ماں اور تین بچوں کا قاتل گرفتار