Skip to main contentSkip to footer

سرجانی ٹائون، ماں اور تین بچوں کا قاتل گرفتار

سرجانی ٹائون، ماں اور تین بچوں کا قاتل گرفتار

سرجانی ٹاؤن میں تین روز قبل بے دردی سے قتل کیے جانے والی ماں اور 3 معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا قاتل مقتولہ کا نندوئی اور مقتولہ کے شوہر کا بہنوئی نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پولیس نے تین روز قبل گھر میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ قریبی رشتے دار نکلا، جس نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ قاتل مقتولہ کے شوہر کو بہنوئی ہمایوں نکلا، جس کو گرفتار کر کے پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

گینگ ریپ کیس کے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ملزم ہمایوں ڈیڑھ سال پہلے اسی گھر میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہا تھا اور وقوعہ کے دن دوپہر ڈھائی بجے کے قریب یہ مقتولین کے گھر آیا۔ ملزم ہمایوں کو پتہ تھا کہ خاتون کا شوہر اس وقت گھر میں نہیں ہوگا۔ وہ مقتولہ پر بُری نظر رکھتا تھا اور زیادتی کی غرض سے آیا تھا تاہم خاتون کی مزاحمت پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور قریب بیٹھی 18 ماہ کی بچی کو دیوار پر دے مارا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی، بچی کی حالت دیکھ کر خاتون نے شور مچایا جس پر ملزم ہمایوں نے خاتون پر پے درپے وار کرکے اس موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم نے اس کے بعد واش روم جا کر اپنے ہاتھ اور آلہ قتل کو اچھی طرح صاف کرکے خود کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، ملزم نے خاتون کے باقی دو بچوں جو مدرسے گئے ہوئے تھے کا بھی آنے کا انتظار کیا ، دونوں معصوم بچے تین بچے مدرسے سے واپس آئے تو ملزم نے ان دونوں کو بھی بے دردی سے ذبح کرکے قتل کردیا اور واقعے کو واردات کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے جیسے ہی جائے وقوعہ کا دورہ کیا تو پتہ لگ گیا کہ یہ واردات نہیں ہے۔ ایک پڑوسی خاتون نے بتایا کہ جب ہمایوں اپنے سالے دانش کے گھر آیا تو وہ مہوش کے گھر میں ہی تھی۔

پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 4 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

ملزم اس کے بعد تمام ثبوت مٹا کر 6 بجے گھر سے روانہ ہوا اور قریبی نالے میں آلہ قتل پھینک کر چنگ چی کے ذریعے گھر پہنچ گیا ، گھر پہنچتے ہی اسے بیوی نے خبر دی کہ اس کی بھابھی اور تینوں بھتیجے قتل ہوچکے ہیں جس کے بعد وہ بیوی کے ہمراہ دوبارہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور مقتولہ کے شوہر اور اہلخانہ سے تعزیت بھی کی۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ہم موبائل فون کی بھی انکوائری کر رہے ہیں، گھر سے غائب ہونے والے موبائل فون بھی وہاں موجود لوگوں میں سے کسی نے اٹھائے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ پیر کی رات سرجانی ٹاؤن سیکٹر7 ڈی میں گھر کے اندر سے ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ملی تھیں۔ تمام افراد کے سر پر تیز دھار آلے اور کسی وزنی چیز سے وار کیے گئے تھے۔ مقتولہ مہوش کا موبائل فون گھر سے تاحال غائب ہے۔

 

کراچی کی لڑکی ، سنگاپور میں ماڈلنگ اور اسلام آباد میں قتل

Previous Post
ستائیس ستمبراحتجاج ، خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے بیانِ حلفی طلب