Skip to main contentSkip to footer

کوہاٹ دھماکہ، شہدا کی تعداد 16 ہوگئی، 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ دھماکہ، شہدا کی تعداد 16 ہوگئی، 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ: آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر دھماکے کے بعد 7 مسلح دہشت گردوں نے پولیس لائنز کے احاطے میں دراندازی کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور کارروائی کے دوران ابتدائی طور پر دہشت گردوں کے ایک سنائپر کو ہلاک کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار اور سنائپر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ پولیس لائنز میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی جاری ہے۔

کوہاٹ، پرانی پولیس لائن میں دھماکہ، 5 پولیس اہلکار، 11 شہری شہید

ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ پشاور پولیس لائنز کے احاطے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے اسپیشل برانچ کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اب تک ایک دہشت گرد سنائپر مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے، جبکہ پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں 5 پولیس اہلکاروں اور 11 شہریوں سمیت مجموعی طور پر 16 افراد شہید ہوئے ہیں۔ مزید جانی نقصان کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

پشاور احساس اپنا گھر پروگرام ،عمر کی حد 60 سال کرنیکا فیصلہ

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پولیس لائنز کے احاطے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات اور جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپڈیٹ کیا جائے گا۔پشاور پولیس لائنز کے احاطے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے اسپیشل برانچ کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خیبرپختونخواپولیس قیادت کا نئے ایکٹ پر تحفظات کا اظہار

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے کوہاٹ میں پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ شفیع جان کے مطابق کوہاٹ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے، اسلام سمیت کوئی بھی مذہب ایسی بزدلانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے اور دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

ڈاکٹر میاں سعید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کوششیں شروع

Next Post
پولیس لائنز مسجد دھماکے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی، 140 زخمی
Previous Post
کوہاٹ، پرانی پولیس لائن میں دھماکہ، 5 پولیس اہلکار، 11 شہری شہید