Skip to main contentSkip to footer

ستائیس ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا ،سہیل آفریدی

27 ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا،سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو صرف اسلام آباد نہیں پورا پاکستان بند کریں گے، یہ ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا، نوجوان عمران خان کی امید پر پورا اتریں، انقلاب سندھ کی دھرتی پر دستک دے چکا ہے، جن لوگوں نے عمران خان کو جیل میں بھیجا وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان ان سے ڈیل کریں اور انہیں معاف کردیں تاہم عمران خان اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں اسٹریٹ موومنٹ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور عوام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا ہے کہ 27 ستمبر ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا صرف اسلام آباد نہیں بلکہ پورے پاکستان میں عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا، خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے، جبکہ سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے عوام بھی اپنے مستقبل اور پاکستان کے لیے باہر نکلیں

امریکا میں 36لاکھ برس قدیم میگالوڈون شارک کا دانت دریافت

انہوں نے کہا کہ کشمور سے جیکب آباد کی حدود تک عوام کا جوش، جذبہ اور جنون قابل دید ہے انہیں محسوس ہورہا ہے کہ انقلاب سندھ کی دھرتی پر دستک دے چکا ہے، انہوں نے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ، سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہونے کے باوجود اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ان کے بقول عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں عدالتوں کے ذریعے انصاف ملے اور وہ قانونی راستے سے باہر آئیں تاہم موجودہ عدالتی نظام سے انصاف کی زیادہ امید نہیں رہی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ کمزور ہوئی ہے اور ججز اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے احکامات پر بھی عمل نہیں کیا گیا اور عمران خان کو مطلوبہ علاج کے لیے اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مختلف مشکلات اور طویل قید کے باوجود عمران خان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے

پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے اور سیاست میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے تو ایسے حالات میں تحریک انصاف کے نوجوان ہی امید کی کرن ہیں، عمران خان اڈیالہ جیل سے نوجوانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں اور 27 ستمبر کو نوجوانوں کو ان کی امید پر پورا اترنا ہوگا، سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر عوام کے پاس اپنی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا موقع ہے اس موقع پر آزاد عدلیہ کی بحالی، صحافت کی آزادی اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آواز بلند کی جائے گی، انہوں نے سیاسی مخالفین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ووٹوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور 26 نومبر کے واقعات میں فائرنگ کرنے والوں سے بھی حساب لیا جانا چاہیے

خیبر پختونخوا میں 43ارب 51کروڑ کے 3پن بجلی منصوبوں پر پیشرفت جاری

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی قیادت کی کال کا انتظار کریں اور 27 ستمبر کو صرف اسلام آباد کو بند کرنے کے بجائے ملک بھر میں نکلیں ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کو اس مقصد کے لیے میدان میں لایا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن اپنے اصل مقصد سے توجہ ہٹا کر دوسری لڑائیوں میں الجھ جائیں اس لیے کارکنوں کو محتاط رہنا ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بعض قوتیں نہیں چاہتیں کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں کیونکہ اس سے ان کے سیاسی مفادات متاثر ہوں گے تاہم عمران خان ملک کی معیشت کو بہتر بنانے، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے عمران خان کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں اور قوموں کے لوگ انہیں اپنا قائد تسلیم کرتے ہیں ان کے بقول بلوچ، سندھی، پشتون، پنجابی، کشمیری، گلگتی اور اردو بولنے والے سمیت پاکستان کے مختلف طبقات عمران خان سے وابستہ ہیں

دنیا کا سب سے بڑا آئس برگ 40سال بعد پگھل کر ختم ہوگیا

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں بھی تحریک انصاف اور عمران خان کی مقبولیت موجود ہے اور پنجاب سمیت پورے پاکستان میں عمران خان کا سیاسی اثر قائم ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کو مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے لاکھوں افراد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے جبکہ سندھ سمیت دیگر علاقوں کے کارکن بھی بھرپور شرکت کریں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ گاڑی دستیاب ہو تو گاڑی، سائیکل ہو تو سائیکل اور اگر کوئی سواری میسر نہ ہو تو پیدل ہی نکلیں کیونکہ 27 ستمبر کی جدوجہد اپنے لیے اپنے بچوں کے مستقبل اور پاکستان کے لیے ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں کو 27 ستمبر کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ملک کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا دن ہوگا۔

 

اگست میں دہشتگردی کی لہر میں 38فیصد اضافہ، 158 افراد شہید

Next Post
خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات
Previous Post
پاکستان کی 10بڑی مصنوعات سے 19.43 ارب ڈالر کی آمدن