امریکا میں ایک کم عمر لڑکے نے ساحلِ سمندر پر اپنے والد کے ساتھ چہل قدمی کے دوران 36 لاکھ سال قدیم میگالوڈون شارک کا دانت دریافت کرلیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ مائیکل باورز اپنے 11 سالہ بیٹے بو کے ہمراہ امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر سی آئل سٹی گئے ہوئے تھے، جہاں جیٹی کے ساتھ چہل قدمی کے دوران انہیں یہ حیران کن دریافت ہوئی۔مائیکل کے مطابق وہ عموما پانی میں عجیب و غریب چیزیں تلاش کرلیتے ہیں لیکن انہیں کبھی توقع نہیں تھی کہ اس طرح کوئی قدیم فوسل ہاتھ لگ جائے گا۔
کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت
باپ بیٹا جیٹی کے ساتھ چل رہے تھے کہ ایک تنگ سے سوراخ میں انہیں یہ دانت نظر آیا۔ مائیکل کا ہاتھ اس سوراخ کے اندر نہیں پہنچ پا رہا تھا۔ تاہم، بو نے آسانی سے ہاتھ اندر ڈال کر دانت نکال لیا۔دونوں نے اپنی دریافت کو کیپ مے وہیل واچ اینڈ ریسرچ سینٹر پہنچایا، جہاں ماہرین نے معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کی کہ یہ میگالوڈون شارک کا فوسل شدہ دانت ہے۔میگالوڈون ایک دیوہیکل شارک تھی جو لاکھوں برس قبل سمندروں میں راج کرتی تھی اور اسے سمندری تاریخ کے خطرناک ترین شکاریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری، مسک کا پہلا نمبر

