Skip to main contentSkip to footer

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری، مسک کا پہلا نمبر

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری، مسک کا پہلا نمبر

واشنگٹن: دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں ایک ماہ یعنی اگست 2026 کے دوران نمایاں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں،فوربز نے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ۔فوربز کے مطابق یکم ستمبر 2026 کو امریکی وقت کے مطابق رات 12 بجے تک دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت 2.8 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ماہ 2.6 ٹریلین ڈالر تھی۔فہرست کے 10 افراد میں سے 9 امریکی شہری ہیں، جبکہ واحد غیر امریکی شہری اسپین کے امانسیو اورٹیگا ہیں۔ تمام 10 امیر ترین افراد مرد ہیں اور ان میں سے نصف کی دولت 200 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔پہلے نمبر پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت اگست 2026 میں 202 ارب ڈالر بڑھ کر 892 ارب ڈالر ہوگئی۔

ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ

انکی دولت میں یہ اضافہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا۔ اگست کے دوران اسپیس ایکس کے حصص میں 33 فیصد جبکہ ٹیسلا کے حصص میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔مسک جون میں دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے شخص بن گئے تھے، تاہم جولائی میں ان کی دولت 363 ارب ڈالر کم ہو کر 700 ارب ڈالر سے بھی نیچے چلی گئی تھی۔ اگست 2026 میں صورتحال ایک بار پھر تبدیل ہوئی اور ان کی دولت تقریبا 900 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔فوربز کے مطابق مسک کے پاس اسپیس ایکس کے تقریبا 38 فیصد حصص ہیں، جبکہ ٹیسلا میں ان کی تقریبا 11 فیصد ملکیت ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ٹیسلا کے محدود اسٹاک کے ذریعے مزید تقریبا 8 فیصد حصص مل سکتے ہیں، تاہم یہ حصص فی الحال فوربز کی دولت کے تخمینے میں شامل نہیں کیے گئے۔مسک کی موجودہ دولت 892 ارب ڈالر ہے اور انہیں دوبارہ ایک ٹریلین ڈالر کی سطح عبور کرنے کے لیے مزید 108 ارب ڈالر درکار ہیں۔ تاہم ان کی اپنی بلند ترین دولت کا ریکارڈ 1.33 ٹریلین ڈالر ہے

دھوپ سے چلنے والی دنیا کی پہلی ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

جو جون کے وسط میں اسپیس ایکس کی بلند ترین قدر کے دوران قائم ہوا تھا۔گوگل کے شریک بانی لیری پیج 277 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ اگست 2026 میں ان کی دولت میں 15 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، جو دنیا کے امیر ترین افراد میں سب سے بڑی کمی ہے۔لیری پیج نے اپریل میں 300 ارب ڈالر سے زیادہ دولت رکھنے والے دنیا کے تیسرے شخص ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم بعد میں ان کی دولت میں کمی واقع ہوئی۔ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی دولت بھی اگست میں 10 ارب ڈالر کم ہوئی اور وہ 268 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔گوگل کے دوسرے شریک بانی سرگئی برِن 256 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ان کی دولت میں 13 ارب ڈالر کمی ہوئی۔ڈیل ٹیکنالوجی کے سی ای او مائیکل ڈیل 241 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ 197 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن اگست 2026 میں 25 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔

کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت

ان کی مجموعی دولت 193 ارب ڈالر ہوگئی۔اینویڈیا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ 191 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔ اگست میں ان کی دولت میں 17 ارب ڈالر اضافہ ہوا۔مائیکروسافٹ کے اسٹیو بالمر کی دولت 10 ارب ڈالر اضافے کے بعد 155 ارب ڈالر ہوگئی اور وہ 11ویں سے نویں نمبر پر آگئے۔ہسپانوی ارب پتی کاروباری شخصیت، فیشن گروپ انڈیٹیکس کے بانی امانسیو اورٹیگا کی دولت 5 ارب ڈالر بڑھ کر 148 ارب ڈالر ہوگئی، جس سے وہ 12ویں سے 10ویں نمبر پر آگئے۔فوربز 1987 سے دنیا کے ارب پتی افراد کی دولت کا جائزہ لے رہا ہے۔ مارچ 2026 میں فوربز کی سالانہ فہرست میں دنیا بھر میں 3,428 ارب پتی افراد شامل تھے۔دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں آتی رہتی ہیں کیونکہ ان کی دولت کا بڑا حصہ کمپنیوں کے حصص اور کاروباری ملکیت سے منسلک ہے۔ اسی وجہ سے حصص کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھا بھی ارب پتی افراد کی مجموعی دولت پر اربوں ڈالر کا اثر ڈال سکتا ہے۔

 

کینیڈا میں اچانک نمودار ہونیوالا جزیرہ غائب ہوگیا

Next Post
نادرا پاک آئی ڈی ایپ میں نئے زبردست فیچرز متعارف
Previous Post
متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 8فروری 2027کوہوگا