Skip to main contentSkip to footer

ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ

ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ

حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کو انسانی تاریخ میں اس لیے بنیادی اہمیت حاصل ہے کہ اسی نے عظیم طوفان سے انسان سمیت زندگی کی کئی انواع واقسام بچا کر زمین پر محفوظ رکھا۔ مشہور ہے یہ کشتی مشرقی ترکی میں واقع تندروک پہاڑ کے دروپینار نامی مقام پر ٹھہری جس کی صورت ایک بہت بڑی کشتی سے ملتی ہے۔ماہرین ارضیات کہتے ہیں کہ یہ 515 فٹ لمبی اور اسکی بناوٹ قدرتی ہے مگر حال ہی میں ممتاز ترک نژاد امریکی عسکری سائنسدان ڈاکٹرخسرو بختیار نے اپنے ایجاد کردہ بختیار ریڈارسے اس مقام کے نیچے کی زمین کا معائنہ کیا ہے۔

ایپل کے آئی فون 18 کی لانچنگ 9 ستمبر کو متوقع

یہ ریڈار برق مقناطیسی شعاعیں خارج کر کے زیرزمین موجود سبھی اشیا ڈھونڈ نکالتا ہے،پتہ چلا کہ اس مقام کے نیچے واقعی ایک کشتی نما ڈھانچا موجود ہے۔اس دریافت نے دنیا بھر کے مذہبی حلقوں میں ہلچل مچا رکھی ہے،ڈاکٹر خسرو اب مع ٹیم اس مقام پر کھدائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیرزمین جو کچھ بھی ہے،اسے دنیا والوں کے سامنے لاسکیں۔قرآن پاک میں کشتی ٹھہرنے کا مقام الجودیآیا ہے مگر یہ قطعی طور پر واضح نہیں کہ وہ کہاں ہے،دلچسپ بات یہ کہ مقامی ترک کوہ تندروک کی ایک چوٹی کو الجودی کہتے ہیں۔

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتیں 470 ہوگئیں ، غیرملکی سیاحوں سمیت 1300 لاپتہ

 

دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتے نے عالمی مقابلہ جیت لیا

Next Post
کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت
Previous Post
سعودی عرب 15کروڑ90لاکھ درختوں کی بدولت عالمی ایوارڈ کا حقدار