Skip to main contentSkip to footer

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 8فروری 2027کوہوگا

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 8فروری 2027کوہوگا

ابوظہبی; متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی ۔ حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد متعلقہ حکام کریں گے۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق رمضان 1448 ہجری کا آغاز 8 فروری 2027 کو متوقع ہے، جبکہ عیدالفطر 9 یا 10 مارچ اور عیدالاضحی 16 یا 17 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی۔چاند کی رویت سے متعلق فلکیاتی حسابات 6 اور 7 فروری کیلئے کئے گئے ہیں

 

جبکہ پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر کے مطابق رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو متوقع ہے۔اگر سرکاری کیلنڈر فلکیاتی اندازے کے مطابق رہا تو متحدہ عرب امارات کے شہری اس تاریخ سے روزے رکھنا شروع کریں گے۔تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متحدہ عرب امارات کے قائم کردہ مذہبی کیلنڈر کے مطابق ہی ہوگا۔رمضان المبارک کے اختتام کے بعد عیدالفطر کی تاریخ کا انحصار رمضان کے 29 یا 30 دن مکمل ہونے پر ہوگا۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش پیر 8 مارچ 2027 کو عالمی وقت کے مطابق 9 بج کر 29 منٹ پر ہوگی۔

کینیڈا میں اچانک نمودار ہونیوالا جزیرہ غائب ہوگیا

چاند کی رویت سے متعلق حسابات 8 اور 9 مارچ کے لئے کئے گئے ہیں۔اگر رمضان المبارک 29 دن کا ہوا اور چاند نظر آگیا تو عیدالفطر کا پہلا روز منگل 9 مارچ کو ہوسکتا ہے۔اس کے برعکس اگر رمضان المبارک 30 دن مکمل ہوا تو عیدالفطر بدھ 10 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔فلکیاتی حسابات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحی 2027 کے 16 یا 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش جمعرات 6 مئی 2027 کو عالمی وقت کے مطابق 10 بج کر 59 منٹ پر ہوگی۔ چاند کی رویت سے متعلق حسابات 6 اور 7 مئی کے لئے کئے گئے ہیں۔

کارخانے کی توسیع کے دوران 2600سال پرانا قبرستان دریافت

موجودہ فلکیاتی اندازوں کے مطابق یکم ذوالحجہ 7 یا 8 مئی کو ہوسکتا ہے، جس کا حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد ہوگا،اسی حساب سے یوم عرفہ 15 یا 16 مئی کو متوقع ہے، جبکہ عیدالاضحی ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو یوم عرفہ کے ایک دن بعد منائی جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات میں 2027 کے اسلامی تہواروں اور سرکاری تعطیلات کی حتمی تاریخیں چاند کی رویت کے ذریعے طے کی جائیں گی۔

 

ترک محقق کا حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ڈھونڈنے کا دعویٰ

Next Post
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری، مسک کا پہلا نمبر
Previous Post
عمران خان کا بیرون ملک جانے اور سیاست چھوڑنے سے انکار