امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے بیرونِ ملک سے آنے والے ہنرمند ملازمین کے لیے امریکا میں مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت بنانے کے لیے نئی پابندیاں تجویز کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ محنت کی جانب سے جاری کردہ مجوزہ قوانین میں کہا گیا کہ اب کسی بھی کمپنی کو غیر ملکی کارکن کے لیے مستقل رہائش کی درخواست دینے سے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس تقرری سے امریکی شہریوں کے روزگار، تنخواہوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔
امریکہ میں 24 گھنٹے دفن رہنے والا 11ماہ کا بچہ زندہ نکال لیا گیا
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ان نئی قدغنوں کا بنیادی مقصد زیادہ تنخواہوں والی ملازمتوں میں مقامی امریکی شہریوں کو اولیت دینا، قانونی امیگریشن کے بڑھتے ہوئے دبا کو کنٹرول کرنا تھا۔ کاروباری حلقوں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اقدام سے ماہر افرادی قوت کے حصول میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

