Skip to main contentSkip to footer

امریکہ میں 24 گھنٹے دفن رہنے والا 11ماہ کا بچہ زندہ نکال لیا گیا

امریکہ میں 24 گھنٹے دفن رہنے والا 11ماہ کا بچہ زندہ نکال لیا گیا

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ایک حیران کن واقعہ میں تقریبا 24 گھنٹے تک جنگل میں دفن رہنے والے 11 ماہ کے شیر خوار بچے کو زندہ سلامت برآمد کر لیا گیا۔لیکسنگٹن کائونٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 11 ماہ کے کمسن بچے کو تولیے میں لپیٹ کر چھوٹے سے پنجرے کے اندر لٹایا کر اس پنجرے کو جنگل میں دفنایا گیا تھا۔لیکسنگٹن کائو نٹی کے شیرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس واقعے پر جذباتی انداز میں کہا بے شک خدا بہت مہربان ہے۔ ابھی چند لمحے قبل ہمیں دفن کیا گیا 11 ماہ کا ننھا بچہ زندہ حالت میں ملا جو زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے رو رہا تھا۔ان کا کہنا تھا بچے کو نکالتے ہوئے جب اس کے رونے کی آواز سنائی دی تو ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں رہا۔شیرف نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بچہ ایک روز قبل اس وقت لاپتہ ہوا جب اس کی والدہ اسے اپنے شوہر کے پاس چھوڑ کر کسی کام سے باہر گئی تھیں۔

بارش برسانے والا نیا طاقتور مغربی سلسلہ ملک میں داخل

بچے کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی حکام نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ پارٹی کو بچے کے دادا کے گھر سے تقریبا 50 گز کے فاصلے پر جنگل میں تازہ کھدی ہوئی مٹی نظر آئی جسے کھودنے پر پنجرے میں بند معصوم بچہ زندہ مل گیا۔شیرف کے مطابق بچے کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور امید ہے کہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائے گا۔شیرف نے بچے کی تلاش میں حصہ لینے والے 100 سے زائد افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہمیں 11 ماہ کے اس معصوم بچے کے زندہ مل جانے پر خوشی منانی چاہیے۔پولیس کے مطابق بچے کا 25 سالہ والد چوری اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کے الزامات میں پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ پولیس اس پر مزید دفعات عائد کرنے پر کام کر رہی ہے۔

 

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر موثر قرار دے کر نمٹادیں

اگلی پوسٹ
چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جز ہونا چاہیے،فیلڈ مارشل
پچھلی پوسٹ
سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل سے متعلق اپیلیں غیر موثر قرار دے کر نمٹادیں