Skip to main contentSkip to footer

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید میزائل سسٹم نصب کر دیا

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ جدید میزائل سسٹم نصب کر دیا

ایران کی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی خطرات اور فضائی حملوں کے خدشات کے پیش نظر ملک کے مغربی اور جنوبی حصوں میں مقامی طور پر تیار کردہ جدید ترین طویل فاصلے تک مار کرنے والا فضائی دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا۔ تہران میں عسکری ذرائع سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ جدید نظام بیک وقت درجنوں لڑاکا طیاروں، بیلسٹک میزائلوں اور اسٹیلتھ ڈرونز کی نشاندہی کر کے انہیں سینکڑوں کلومیٹر دور فضا میں ہی تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا۔

ایرانی فورسز نے جنوبی ساحل پر امریکی ایم کیو-1 ڈرون مار گرایا

پاسدارانِ انقلاب کے فضائی و خلائی ونگ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کی تمام حساس، اقتصادی اور جوہری تنصیبات کو کثیرالجہتی دفاعی حصار فراہم کر دیا گیا اور کسی بھی جارح طاقت کو ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ ایران کی جانب سے مقامی دفاعی ٹیکنالوجی کی یہ رونمائی خطے میں جاری عسکری طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

 

امریکا اور اسرائیل دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، ایران

اگلی پوسٹ
مس یونیورس 2026 کے لیے 3 ہزار 150 ہیروں سے سجا تاج تیار
پچھلی پوسٹ
امریکا کا گرین کارڈ پروگرام محدود کرنے کا فیصلہ