Skip to main contentSkip to footer

مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ثمر بلور

انسانی حقوق کی شکایات کیلئے ڈیجیٹل پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا ایڈوائزری کونسل کی ممبر مشیر اطلاعات ثمر بلور نے کہا ہے کہ مولانا صاحب کی ہم عزت کرتے ہیں لیکن جو کڑی ملا رہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں،مولانا میں جو غصہ پایا جا رہا ہے وہ انتہائی عجیب ہے، مولانا کا غصہ ان کا پی ڈی ایم کے دور میں کرپشن میں ملوث لوگوں کا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں ثمر بلور نے کہا کہ مولانا میں جو غصہ پایا جا رہا ہے وہ انتہائی عجیب ہے، مولانا کا غصہ ان کا پی ڈی ایم کے دور میں کرپشن میں ملوث لوگوں کا ہے، جھنجلاہٹ اس لئے ہے کہ مولانا کے ساتھ ملاقات اور مشورے کوئی نہیں لے رہا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی کی طرف سے عجیب باتیں ہو رہی ہیں، مولانا صاحب صوبے کی ترقی کے لئے ہمارے ساتھ آگے آئیں۔ثمر بلور نے کہا کہ سہیل آفریدی ابھی بھی محفوظ کسٹڈی میں ہیں لیکن یہ پتہ نہیں کہ پشاور میں ہیں یا باہر ہیں

تحریک انصاف حکومت نے سونے کی کان کنی میں اربوں کی کرپشن کی، ثمر بلور

ان کے خلاف چارج شیٹ ہوگی اس حوالے سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن ہے اور مختلف پراجیکٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں، سہیل آفریدی نے مختلف اضلاع میں غیر قانونی ٹھیکے دیئے۔انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے بھائی اور کزن نے مختلف پراجیکٹ میں کرپشن کی ہے، سہیل آفریدی ریڈیو پاکستان اور دیگر معاملات میں بھی ملوث ہیں۔ثمر بلور نے کہاکہ سانحہ دیر کالونی میں جو افسوس ناک واقعہ ہوا اس حوالے سے کمیٹی بنائی گئی، واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد منظر عام پر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور مدرسوں میں عمارتوں کی مرمت کیلئے اقدامات جاری ہیں، بچوں کی پڑھائی میں خلل نہ ہو اس لیے فری پیریڈ میں ان بلڈنگز کی مرمت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے اوپر ریویو شروع کر دیا گیا ہے، اسے بند یا منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایم ٹی آئی کی ایڈمنسٹریشن کی ریویو لئے جا رہے ہیں، جو لوگ اس بورڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں ان لوگوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

 

حکومت ٹکر لینا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمن

اگلی پوسٹ
دسمبر، جنوری اور فروری بجلی صارفین کیلئے مشکل ترین مہینے ہونے کا خدشہ
پچھلی پوسٹ
ڈاکٹر کے گھر کروڑوں کی چوری، کم عمر ملزم اور سنار گرفتار