Skip to main contentSkip to footer

ڈاکٹر کے گھر کروڑوں کی چوری، کم عمر ملزم اور سنار گرفتار

خیبرپختونخوا پولیس کا 150سال پرانی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور کے علاقے شادمان کالونی میں ڈاکٹر کے گھر سے کروڑوں روپے چوری کی واردات میں جیولراورجوینائل ملزم ملوث نکلے۔ پولیس نے ملزموں کو ٹریس کرکے ان سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے کی برآمدگی کرلی ہے ، پولیس کے مطابق ملزم کے بیان پر پشاورمیں سونے کا کاروبار کرنے والے ملزم محمود احمد سکنہ گلبہار کو بھی حراست میں لیا گیا  ۔پولیس نے بتایاکہ مذکورہ لڑکا ملزم محمود کیلئے کام کرتا تھاجو اسے سوناچوری کرکے لانے کاکہتا اور بعد میں سستے داموں سونا اس سے خرید کرکے اسے بھی رقم دیتا تھا

صوابی، دو قتل کیسز میں ملزمان کو عمر قید اور دیگر سزائیں سنا دی گئیں

پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ بچے کے ذریعے اصل ملزم تک پہنچ کر سونا برآمد کرلیا ہے جسے سنار نے پگھلا کر اصل حالت تبدیل کرلی تھی۔ ملزم محمود احمد گلبہار پشاورکا رہائشی ہے اور عرصہ تین سال سے بچے سے چوری کی وارداتیں کرانے میں ملوث ہے ۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ بچے سے اب تک کروڑوں مالیت کا سونا خرید چکا ہے

 

اسکردو میں میاں بیوی 2بیٹیوں سمیت قتل، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

اگلی پوسٹ
مولانا صاحب ہوش کے ناخن لیں، جو کڑی ملارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں، ثمر بلور
پچھلی پوسٹ
جمانجی اوپن ورلڈ کا ٹریلر جاری، 25 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی