Skip to main contentSkip to footer

تہکال پایان میں آتشزدگی، میاں بیوی اور چار بچے جاں بحق

تہکال پایان میں آتشزدگی، میاں بیوی اور چار بچے جاں بحق

پشاور: پشاور شہر کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ مکان کے اس حصے میں لگی جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر سامان رکھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا، تاہم سرچ آپریشن کے دوران ایک کمرے سے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اموات آگ کی شدید تپش اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، جبکہ آگ لگنے کی حتمی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ مکان میں قائم فرنیچر کے کارخانے میں پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بظاہر ایئر کنڈیشنر کی گیس لیک ہونے کے بعد شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والا گھر کا سربراہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پولیس رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 55 سالہ سراج، ان کی اہلیہ ناہید بی بی، 11 سالہ ابو حریرہ، 9 سالہ ہانیہ، 4 سالہ حسنین اور 3 سالہ مناحل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ریسکیو 1122، مقامی پولیس اور اہلِ علاقہ کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر مکمل قابو پالیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق سراج کے گھر میں مزدور دن بھر فرنیچر نہ صرف بناتے تھے بلکہ یہیں پر فرنیچر فروخت بھی کیا جاتا تھا، فرنچیر بنانے کا پورا سامان گھر کے آنگن میں موجود تھا جبکہ مختلف قسم کے کیمیکل اور تھنر کے ڈرم بھی بڑی تعداد میں گھر کے صحن میں ہر وقت موجود رہتے تھے، پڑوسیوں کے مطابق سراج کے گھر میں باقاعدہ شوروم بنا ہوا تھا جہاں اکثر اوقات دور دراز کے علاقوں سے بھی گاہک آتے تھے اور خریداری کے لئے شوروم کا رخ کرتے تھے۔ متوفیوں کے رشتہ داروں کے مطابق آگ اے سی کی گیس لیک ہونے کے باعث چنگاری بھڑکی اور صحن میں پڑے کیمیکل کے ڈرموں نے آگ پکڑ لی، تاہم اے سی آن ہونے کی وجہ سے کمرے کے تمام دروازے اور کھڑکیاں بند تھیں جبکہ صحن میں آگ کا دھواں بھرنے سے کمرے کے دروازے نہیں کھل سکے اور تمام افراد سانس بند ہونے اور دم گھٹنے کے باعث چل بسے۔

امریکہ جانے کا سنہری موقع، اولپمکس 2028 کیلئے درخواستیں طلب

 

پولیس رپورٹ کے مطابق آگ پر فوری قابو پالیا گیا اور گھر کو زیادہ نقصان پہنچنے سے بچالیا گیا تاہم زندگیاں بچانے میں ریسکیو اہلکار ناکام رہے۔ گھر سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں مکمل تحقیقاتی رپورٹ آنے تک یہ شبہ ظاہر نہیں کیا جاسکتا ہے آگ خود لگی یا کسی کی جانب سے لگائی گئی ہے

 

 

افغانیوں کی بے دخلی جاری، مزید 3841 کو واپس بھیج دیا گیا

Next Post
سی ڈی ٹی خیبرپختونخوا کا بلوچستان سے بھی پیچھے ہونے کا انکشاف
Previous Post
بلیو پاسپورٹ سے کن کن شخصیات نے فائدہ اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں