Skip to main contentSkip to footer

امریکہ جانے کا سنہری موقع، اولپمکس 2028 کیلئے درخواستیں طلب

لاس اینجلس میں 2028 میں ہونے والے اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی نے رضاکاروں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ دنیا بھر سے دلچسپی رکھنے والے افراد اب رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور اس عالمی کھیلوں کے میلے کا حصہ بننے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ منتظمین کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز کل سے کردیا گیا ہے جبکہ منتخب ہونے والے رضاکار کھیلوں کے انعقاد کے دوران مختلف شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان کا کردار نہ صرف مقابلوں کے کامیاب انعقاد میں اہم ہوگا بلکہ دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا نمائندوں اور شائقین کے لیے ایک خوشگوار اور منظم ماحول فراہم کرنے میں بھی نمایاں ہوگا۔

اولمپکس کیلئے کیا کیا کوائف درکار ہیں؟

امریکہ جانے کا سنہری موقع، اولپمکس 2028 کیلئے درخواستیں طلب

 

 

 

 

 

 

 

 

کمیٹی کے مطابق رضاکاروں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، جن میں مہمانوں کا استقبال، شائقین کی رہنمائی، کھلاڑیوں کی معاونت، معلوماتی مراکز پر خدمات، مختلف مقابلوں کے مقامات پر انتظامی امور میں تعاون، ٹرانسپورٹ اور آپریشنز میں مدد، تقریبات کے انعقاد میں معاونت اور دیگر ضروری انتظامات شامل ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں رضاکار ہمیشہ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی افراد لاکھوں شائقین، ہزاروں کھلاڑیوں اور مختلف ممالک سے آنے والے وفود کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی محنت اور خدمات کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اولمپک جذبے کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

دبئی جانیوالے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،مفت فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام

 

آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق رضاکاروں کو نہ صرف بین الاقوامی ماحول میں کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ انہیں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملنے، نئی مہارتیں سیکھنے اور دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کو قریب سے دیکھنے کا بھی منفرد موقع ملے گا۔ کمیٹی نے بتایا کہ رضاکارانہ عملے میں شامل ہونے والے افراد کو کھیلوں کے دوران اپنی ذمہ داریوں سے متعلق ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مختلف شعبوں میں مؤثر انداز میں خدمات انجام دے سکیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ خدمات صرف کھیلوں کے انتظامات تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ یہ عالمی یکجہتی، تعاون، دوستی اور خدمت کے جذبے کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر اولمپکس میں ہزاروں افراد رضاکار بن کر اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بنتے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے دنیا بھر کے ہنرمند افراد کیلئے ویزا سکیم متعارف کرادی

امریکہ جانے کا سنہری موقع، اولپمکس 2028 کیلئے درخواستیں طلب

 

 

 

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ لاس اینجلس تیسری بار اولمپک کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل شہر نے انیس سو بتیس اور انیس سو چوراسی میں بھی اولمپکس کی میزبانی کی تھی، جبکہ دو ہزار اٹھائیس کے کھیلوں کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا نمائندوں اور شائقین کی آمد متوقع ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد آرگنائزنگ کمیٹی کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے اپنی درخواست جمع کرا سکتے ہیں اور لاس اینجلس دو ہزار اٹھائیس اولمپک اور پیرا اولمپک کھیلوں کے رضاکارانہ عملے کا حصہ بننے کے لیے رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

پانچ یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے پر اتفاق

 

 

دنیا کے امیر ترین ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری

Next Post
مولانا فضل الرحمن نے کیا متنازعہ بیان دیا؟ ردعمل بھی سامنے آگیا
Previous Post
دنیا کے امیر ترین ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری