Skip to main contentSkip to footer

افغانیوں کی بے دخلی جاری، مزید 3841 کو واپس بھیج دیا گیا

افغانیوں کی بے دخلی جاری، مزید 3841 کو واپس بھیج دیا گیا

افغان باشندوں کی اپنے وطن افغانستان واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر کے راستے مزید 3 ہزار 841 افغان باشندے افغانستان واپس روانہ ہوئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا کے راستے وطن واپس جانے والے افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 50 ہزار 646 تک پہنچ گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق گزشتہ روز وطن واپس جانے والے افغان باشندوں میں مختلف قانونی حیثیت رکھنے والے افراد شامل تھے۔ مجموعی طور پر 2 ہزار 601 افغان شہریوں نے رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی اختیار کی، جبکہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 240 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

افغان باشندوں کو دی گئی ڈیڈلائن کب ختم ہوئی؟

محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر ایک ہزار 843 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وطن واپس بھجوایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جبکہ قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان شہری بھی مقررہ طریقہ کار کے تحت اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی او آرکارڈ رکھنے والے ایک ہزار 400 افغان شہری طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس روانہ ہوئے۔ اسی طرح افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 598 افراد کی وطن واپسی بھی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک خیبرپختونخوا کے راستے 9 لاکھ 29 ہزار 107 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو رضاکارانہ طور پر واپس گئے، جبکہ بعض کو قانونی کارروائی کے بعد ڈی پورٹ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین پر مراعات کی بارش ! حقیقت کیا ہے؟

دستاویزات کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی مجموعی وطن واپسی کی تعداد 4 لاکھ 12 ہزار 16 تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح افغان سٹیزن کارڈ  رکھنے والے ایک لاکھ 9 ہزار 523 افغان شہری بھی اب تک خیبرپختونخوا کے راستے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران اب تک 91 ہزار 892 افراد کو خیبرپختونخوا کے راستے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل حکومتی پالیسی اور متعلقہ قوانین کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔ سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغان باشندوں کی وطن واپسی کے دوران طورخم بارڈر پر متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے رجسٹریشن، دستاویزات کی جانچ پڑتال، امیگریشن اور دیگر انتظامی امور بھی معمول کے مطابق انجام دیے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 2,004 انٹیلی جنس آپریشنز، 182 دہشت گرد ہلاک

 

حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان واپس جانے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 50 ہزار 646 ہو چکی ہے، جو وطن واپسی کے جاری عمل کا اہم حصہ ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ حکومتی پالیسی کے مطابق جاری رہے گا اور اس حوالے سے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

 

ڈیڈ لائن ختم، پشاور میں ناکہ بندیاں، سینکڑوں افغان مہاجرین گرفتار

Next Post
بلیو پاسپورٹ سے کن کن شخصیات نے فائدہ اٹھایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Previous Post
مولانا فضل الرحمن نے کیا متنازعہ بیان دیا؟ ردعمل بھی سامنے آگیا