Skip to main contentSkip to footer

باچا خان چوک سے مردہ مرغیاں برآمد، ہوٹلوں کو سپلائی کا انکشاف

باچا خان چوک سے مردہ مرغیاں برآمد، ہوٹلوں کو سپلائی کا انکشاف

ضلعی انتظامیہ پشاور نے جمعہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف ریسٹورنٹس کو سپلائی کرنے والا گروہ گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد  کرلیں، ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ باچا خان چوک کے قریب ایک گروہ مختلف پولٹری فارمز اور دکانوں سے مردہ مرغیاں اکٹھی کرکے انہیں صاف کرنے کے بعد پشاور شہر کے مختلف ریسٹورنٹس، شوارما، برگر شاپس اور دیگر فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کر رہا ہے، جس سے شہریوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے۔

سوات خود کش حملے کا مقدمہ درج ، حملہ آوور کا تعلق دیر سے نکلا

 

اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (فقیر آباد) نے متعلقہ عملے کے ہمراہ مذکورہ گودام پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران موقع سے 2 ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لی گئیں جبکہ مردہ مرغیوں کو صاف کرکے مختلف مقامات پر سپلائی کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مختلف پولٹری فارمز اور دکانوں سے مردہ مرغیاں اکٹھی کرتے تھے، بعد ازاں انہیں صاف کرکے ان کا گوشت پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس، شوارما اور برگر شاپس سمیت دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ماجد نامی مریض کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا

 

ضلعی انتظامیہ نے برآمد ہونے والی تمام مردہ مرغیوں کو قبضے میں لے کر تلف کرنے کے لیے متعلقہ کارروائی شروع کر دی جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اس کارروائی کو شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت جاری کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پولٹری کے کاروبار، کولڈ اسٹوریجز، گوداموں اور مرغی فروشوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں اور جہاں بھی مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت یا ذخیرہ اندوزی کی اطلاع ملے وہاں بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ کسی بھی پولٹری شاپ یا گودام سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

 

سانحہ پٹن کو 35 سال مکمل، پٹن میں کیا ہوا تھا؟

 

 

مالِ مفت دل بے رحم ،خیبر پختونخوا اسمبلی افسران اور ملازمین میں بندر بانٹ

Next Post
سعودی عرب ،پاکستان اور ترکیے کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
Previous Post
دنیا کی طاقتور ترین دوربین نے سورج کی انتہائی واضح تصاویر حاصل کرلیں