Skip to main contentSkip to footer

افغان طالبان کی ڈرون دراندازی ناکام، پاکستانی حدود میں داخل

افغان طالبان کی ڈرون دراندازی ناکام، پاکستانی حدود میں داخل

اسلام آباد: افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنا دی، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 8 ڈرونز مار گرائے گئے ،کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تاہم پاکستانی فورسز کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادیں ،جبکہ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دور ان9 خوارج دہشت گرد مارے گئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواجِ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں گرائے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ دراندازی افغان طالبان رجیم کی دہشت گردوں کی براہِ راست معاونت اور سرپرستی کا ثبوت ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات افواجِ پاکستان نے کرم سیکٹر میں افغان طالبان رجیم کے مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا تھا۔ قبل ازیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکامی کے بعد کرم سیکٹر میں افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

اسمبلیاں توڑنے کی بات محمود قریشی نے عمران خان کے کان میں ڈالی’ محمودخان

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاررروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروادیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان صوبے ننگرہار اور پکتیا میں افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج نے دراندازی کی کوشش کی جنہیں بارڈر پر موجود بہادر جوانوں نے موثر اور منہ توڑ جواب دیا۔افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر اسلحے سے بلااشتعال نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان متعدد پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔دریں اثناء بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کنک وادی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کنک وادی میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کی تھی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کر کے مزید 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان زخمی ہو گیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاںمزید تیز ک دی گئیں

شہباز ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا, تفصیلات سامنے آگئیں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔تربت کے علاقے جوسک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے، انہوں نے9 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گے۔ افواجِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ڈرونز مار گرائے۔

سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح افغانستان سے 8 ڈرونز پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواجِ پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مار گرائے جانے والے 8 ڈرونز میں سے 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ نے ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی۔ واقعے میں تمام 8 ڈرونز کو پاکستانی حدود میں مار گرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ فائرنگ کے جواب میں پاکستانی فورسز نے سرحد پار متعدد افغان طالبان مورچوں اور دفاعی پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔ اس سے ایک روز قبل پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا تھا۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق ان کارروائیوں میں 28 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ افغان حکام اور اقوام متحدہ نے ان حملوں میں شہری ہلاکتوں کی بھی اطلاع دی تھی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی اور فضائی دفاعی نظام کو الرٹ رکھا گیا ہے

 

آئندہ سال تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا، ماہرین نے خبردار کردیا

Next Post
خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ کیا ہے؟ اہم نکات سامنے آگئے
Previous Post
گوگل میپس پر دریافت پراسرار سٹرکچر 39کروڑ برس پرانا نکلا