Skip to main contentSkip to footer

جون میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ

جون میں گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان میں جون 2026 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی جہاں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں مجموعی فروخت تقریبا 28 فیصد بڑھ گئی۔ طلب میں اضافے کے باعث تمام بڑی اقسام کی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کے مرکزی بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دو اور تین پہیوں والی سواریوں کو چھوڑ کر گاڑیوں کی مجموعی فروخت مئی کے 20 ہزار 990 یونٹس سے بڑھ کر جون میں 26 ہزار 823 یونٹس تک پہنچ گئی، یعنی ایک ماہ میں 5 ہزار 833 گاڑیوں کا اضافہ ہوا۔جون کی فروخت جنوری سے جون 2026 کے دوران سب سے زیادہ رہی اور معمولی فرق سے جنوری کے 26 ہزار 661 یونٹس کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

 

اس اضافے نے مئی میں سامنے آنے والی فروخت کی کمی کا بھی ازالہ کر دیا جب اپریل کے مقابلے میں فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔جیپوں اور پک اپ گاڑیوں نے اس اضافے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ اس شعبے کی فروخت 65.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 449 یونٹس سے بڑھ کر 7 ہزار 363 یونٹس تک پہنچ گئی، یعنی 2 ہزار 914 گاڑیوں کا اضافہ ہوا۔ مجموعی ماہانہ اضافے کا تقریبا نصف حصہ اسی شعبے سے آیا۔مسافر گاڑیوں کی فروخت بھی 16.4 فیصد بڑھ کر 13 ہزار 211 سے 15 ہزار 378 یونٹس تک جا پہنچی۔ صرف مسافر گاڑیوں میں 2 ہزار 167 یونٹس کے اضافے نے مجموعی اضافے میں تقریبا 37 فیصد حصہ ڈالا۔ اس طرح مسافر گاڑیوں اور جیپوں و پک اپ گاڑیوں نے مجموعی اضافے کا تقریبا 87 فیصد فراہم کیا۔

دو سو یونٹ کا بل 18ہزار 500 روپے؟سوالات کھڑے ہوگئے

 

مال بردار گاڑیوں کی فروخت 40.5 فیصد اضافے کے ساتھ 644 سے بڑھ کر 905 یونٹس ہو گئی جبکہ بسوں کی فروخت 68.6 فیصد بڑھ کر 70 سے 118 یونٹس تک پہنچ گئی۔ اگرچہ بسوں میں شرحِ اضافہ سب سے زیادہ رہی تاہم کم حجم کے باعث مجموعی فروخت میں ان کا حصہ محدود رہا۔زرعی ٹریکٹروں کی فروخت بھی 16.9 فیصد اضافے کے ساتھ 2 ہزار 616 سے بڑھ کر 3 ہزار 59 یونٹس تک پہنچ گئی جو رواں سال کے پہلے چھ ماہ کی بلند ترین سطح رہی۔فروخت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے بغیر مجموعی پیداوار 25.4 فیصد بڑھ کر 19 ہزار 489 سے 24 ہزار 438 یونٹس تک پہنچ گئی۔مسافر گاڑیوں کی پیداوار 28.9 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ہزار 209 یونٹس رہی

ملک میں بکریاں 9کروڑ 60 لاکھ ہوگئیں، مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

 

جبکہ جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی پیداوار 32.8 فیصد بڑھ کر 5 ہزار 687 یونٹس تک پہنچ گئی۔ مال بردار گاڑیوں کی پیداوار 16.6 فیصد بڑھ کر 738 یونٹس اور بسوں کی پیداوار 15.3 فیصد اضافے کے ساتھ 83 یونٹس رہی۔ٹریکٹروں کی پیداوار تقریبا مستحکم رہی اور معمولی اضافے کے ساتھ 2 ہزار 703 سے بڑھ کر 2 ہزار 721 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔ادھر دو اور تین پہیوں والی سواریوں کے شعبے میں بھی ترقی دیکھی گئی، تاہم رفتار نسبتا معتدل رہی۔ اس شعبے کی فروخت 3.5 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 433 سے ایک لاکھ 78 ہزار 508 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ پیداوار تقریبا 4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 458 سے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 210 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون میں بہتری صرف کسی ایک شعبے تک محدود نہیں رہی بلکہ تقریبا تمام اقسام کی گاڑیوں میں فروخت اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔ تاہم جیپوں، پک اپ اور مسافر گاڑیوں کی مضبوط کارکردگی نے مجموعی بحالی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں رقوم 13.365 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

 

 

مذاکرات ناکام، ملک بھر میں آج سے پیٹرول پمپ بند

Previous Post
پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6لاکھ 70ہزار ایکڑ اضافہ