اسلام آباد: نئی آٹو پالیسی کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں، 658 سی سی گاڑی کی قیمت میں 3 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ 998 سی سی گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔ دستیاب دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیار ہونے والی 658 سی سی پیٹرول گاڑی کی قیمت 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم ہوکر 28 لاکھ 45 ہزار روپے ہونے کا امکان ہے، جبکہ 998 سی سی گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 38 لاکھ 30 ہزار روپے تک آسکتی ہے۔ اسی طرح 1496 سی سی پیٹرول ایس یو وی کی قیمت میں 7 لاکھ 40 ہزار روپے تک کمی متوقع ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 60 لاکھ 60 ہزار روپے سے کم ہوکر 53 لاکھ 20 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔ دستاویزات میں 1498 سی سی ایس یو وی کی قیمت میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے کمی کا تخمینہ بھی دیا گیا ہے، جبکہ 1598 سی سی پیٹرول جیپ کی قیمت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے کم ہوکر ایک کروڑ 11 لاکھ روپے تک آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تجارتی خسارہ 16 فیصد بڑھ کر 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-31 کا بنیادی مقصد گاڑیوں کی تیاری کے اخراجات کم کرنا، مقامی صنعت کو فروغ دینا اور عام شہریوں کے لیے گاڑیوں کی خریداری آسان بنانا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو مجوزہ آٹوموٹیو ڈیولپمنٹ لیوی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے، جبکہ ایک ہزار سی سی سے بڑی روایتی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں سے لیوی وصول کرکے الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے اور آٹو انڈسٹری کی برآمدات کے لیے مراعات فراہم کرنے کی تجویز ہے۔ دوسری جانب الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی ٹیکس میں نمایاں رعایتیں تجویز کی گئی ہیں۔ مکمل الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد، رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 6 فیصد اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر 9 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی بکنگ کے وقت پیشگی ادائیگی کی حد بھی قیمت کے 20 فیصد تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ صارفین کو اضافی رقم اور آن منی کے مسائل سے تحفظ مل سکے۔
پشاور میں 10 سال بعد خیبرپختونخوا جیمز اینڈ جیولری نمائش کا اعلان
تاہم اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے ابھی ہر گاڑی کے لیے نئی حتمی شو روم قیمتوں اور قیمتوں میں کمی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد آٹو پالیسی کا مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش ہونا ہے، جبکہ بعض ٹیکس مراعات کے نفاذ کے لیے مزید منظوریوں کی ضرورت بھی باقی ہے۔ اس لیے سامنے آنے والے اعدادوشمار کو متوقع کمی سمجھا جائے، حتمی قیمتیں نہیں

