Skip to main contentSkip to footer

عمران خان ہسپتال منتقل، رات گئے طبی معائنہ کیا گیا

عمران خان ہسپتال منتقل، رات گئے طبی معائنہ کیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو رات گئے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ اور آنکھ کا علاج کیا گیا۔ طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماہر امراض چشم کے مشورے پر ان کا طبی معائنہ اور آنکھ کا فالو اَپ علاج کیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں نے علاج سے قبل ان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ عمومی جسمانی معائنہ بھی کیا گیا۔ عمران خان کے تمام اہم طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے اور ان کی حالت مستحکم تھی۔

چھوٹی گاڑیاں کتنی سستی ہوں گی؟ قیمتوں میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسپتال کے ماہر امراض چشم کی ٹیم نے طبی ضابطوں اور احتیاطی تدابیر کے تحت عمران خان کی آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) انجکشن لگایا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق انجکشن لگانے سے پہلے، دورانِ علاج اور بعد میں ان کی طبی حالت مستحکم رہی۔ پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو ضروری طبی ہدایات اور مزید علاج سے متعلق ہدایات دینے کے بعد رات تقریباً ڈھائی بجے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن نامی بیماری کی تشخیص سامنے آئی تھی، جس کے باعث انہیں متعدد مرتبہ طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ان کی صحت اور آنکھوں کی بینائی سے متعلق ان کے وکلا اور اہل خانہ کی جانب سے بھی تشویش کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق طبی معائنے اور علاج کے بعد عمران خان کو دوبارہ سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

 

نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس، ٹارگٹ کلرز کے نام ای سی ایل میں شامل

اگلی پوسٹ
کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ، 10 اہلکار شہید، گاڑی نذر آتش
پچھلی پوسٹ
چھوٹی گاڑیاں کتنی سستی ہوں گی؟ قیمتوں میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں