کوہاٹ: ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ کے مقام درابو کچ میں پولیس گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان نے پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق اہلکار دریائے سندھ کے کنارے واقع علاقوں میں غیر قانونی طور پر سونے کی کان کنی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی اور گرفتاریوں کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران انہیں مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ صورتحال پر قابو پانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

