Skip to main contentSkip to footer

نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس، ٹارگٹ کلرز کے نام ای سی ایل میں شامل

نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل کیس، ٹارگٹ کلرز کے نام ای سی ایل میں شامل

پشاور: حیات آباد میں نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کے قتل کیس میں تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے فرار ہونے والے مبینہ ٹارگٹ کلرز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرادیے ہیں، جبکہ ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کردیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد سمیع کے مطابق ملزمان کے بارے میں نادرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت اور ان کا کریمنل ڈیٹا پولیس کے کرمنل ڈیٹا سسٹم میں موجود ہے۔ محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کا یونیورسٹی ٹاؤن سے تعاقب شروع کیا تھا۔ مقتول اپنی بلٹ پروف گاڑی میں حیات آباد نادرا آفس پہنچے، تاہم ملزمان ان کا پیچھا کرتے ہوئے دفتر تک پہنچ گئے۔ مرکزی ملزم نے اپنے ایک ساتھی کو ساتھ بٹھا کر گاڑی کا تعاقب کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق واردات سے قبل قتل کے مقام کی کئی مرتبہ ریکی کی گئی تھی، جبکہ شوٹرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر سے نادرا آفس تک ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔

سکردو ،4افراد کے اندوہناک قتل کا معمہ حل

پولیس نے سیف سٹی کیمروں سے مقتول کے تعاقب اور ملزمان کی نقل و حرکت سے متعلق تمام روٹس کی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ واردات کے بعد ملزمان شہر کے سدرن روڈ کے راستے فرار ہوئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد سمیع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ مبینہ دشمنی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ چھ نومبر کو حیات آباد میں نادرا دفتر کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

 

کمسن بچی کی گمشدگی و اندھے قتل کا معمہ حل ، ملوث ملزمہ گرفتار

اگلی پوسٹ
چھوٹی گاڑیاں کتنی سستی ہوں گی؟ قیمتوں میں کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں
پچھلی پوسٹ
پشاور میں 10 سال بعد خیبرپختونخوا جیمز اینڈ جیولری نمائش کا اعلان