Skip to main contentSkip to footer

سکردو ،4افراد کے اندوہناک قتل کا معمہ حل

سکردو ،4افراد کے اندوہناک قتل کا معمہ حل

قبائلی ضلع کرم کی پولیس نے گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں میاں، بیوی اور ان کے دو کم سن بچوں کے اندوہناک اور اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مبینہ طور پر واردات میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے تمام ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے سکردو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شاکر حسین داؤڑ کے مطابق گزشتہ ہفتے سکردو میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں نامعلوم ملزمان نے میاں، بیوی اور ان کے دو کم سن بچوں پر مشتمل ایک ہی خاندان کے چار افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں ڈیجیٹل ذرائع کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے لگیں

واقعہ کے بعد سکردو پولیس نے قتل کی واردات کی تحقیقات شروع کیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول شوہر کا تعلق سکردو جبکہ ان کی اہلیہ کا تعلق پاراچنار سے تھا۔ واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سکردو پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے معاونت طلب کی۔سکردو پولیس کی جانب سے واقعے سے متعلق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کو آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شاکر حسین داؤڑ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ڈاکٹر سعد آفریدی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او کرم ڈاکٹر سعد آفریدی کی ہدایات پر ایس پی لوئر کرم نصیر علی خان اور فلک نواز بنگش کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ۔

حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لوئر کرم کے علاقے سمیر حسن علی کلے میں چھاپہ مارا اور قتل کے اس مقدمے میں ملوث قرار دیئے جانے والے دو مرکزی ملزمان سید رجب حسین اور سید حلیم حسین ولد بادشاہ حسین سکنہ حسن علی کلے سمیر کو گرفتار کر لیا۔آر پی او کے مطابق کرم پولیس نے گرفتار ملزمان سے پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش کرتے ہوئے اہم معلومات حاصل کیں اور محنت، مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے اس اندھے قتل کیس کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل کی۔بعدازاں ضروری قانونی کارروائی اور تمام ضابطہ جاتی تقاضے مکمل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے سکردو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے تحریک التوا لانے کا فیصلہ

اگلی پوسٹ
کوہاٹ ،غیر قانونی سونے کی کان کنی کیخلاف آپریشن، 94 کلومیٹر علاقہ کلیئر
پچھلی پوسٹ
پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کیلئے تحریک التوا لانے کا فیصلہ