Skip to main contentSkip to footer

نادرا نے شہریوں کیلئے’آئرس اسکین’ کی مفت سہولت فراہم کردی

نادرا نے شہریوں کیلئےآئرس اسکین کی مفت سہولت فراہم کردی

نادرا نے تمام شہریوں کیلیے ‘آئرس اسکین’ کی مفت سہولت فراہم کردی ہے، شہریوں سے شناختی معلومات محفوظ بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کی شناختی معلومات کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ملک بھر کے تمام دفاتر میں آئرس اسکین کی مفت سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ نادرا کی آئرس اسکین (آنکھ کی پتلی کی اسکیننگ) سہولت شہریوں کی شناختی معلومات کو محفوظ بنانے اور بایومیٹرک تصدیق کے نظام کو بہتر بنانے کا ایک جدید طریقہ ہے۔

پنجاب اور بلوچستان میں بارشوں سے حادثات، 30افراد جاں بحق

 

جس کے تحت آنکھوں کے ذریعے شناخت کی تصدیق کی جاتی ہے۔نادرا کی جانب سے جاری آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی شناختی معلومات کو محفوظ بنانے کے لئے یہ سہولت ملک بھر میں نادرا کے تمام دفاتر میں دستیاب ہے اور تمام شہری اس سے مفت فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ تمام شہری آج ہی تین سال اور زائد عمر کے بچوں کے ہمراہ قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور مفت’آئرس اسکین’ کرائیں۔ نادرا کی جانب سے جاری آگاہی پیغام کے مطابق شہری اپنی شناختی معلومات کو مزید محفوظ بنانے کے لیے آئرس اسکین کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان میں گندم کی کاشت میں 6لاکھ 70ہزار ایکڑ اضافہ

 

ادارے نے والدین کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ 3 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو اپنے ساتھ نادرا دفتر لے جائیں تاکہ ان کا بھی آئرس اسکین کرایا جا سکے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ آئرس اسکین کی سہولت ملک بھر میں اس کے تمام رجسٹریشن مراکز میں بلا معاوضہ دستیاب ہے اور اس کا مقصد شہریوں کی بائیومیٹرک شناخت کو مزید محفوظ اور مستحکم بنانا ہے۔ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے بروقت فائدہ اٹھائیں تاکہ مستقبل میں شناختی تصدیق کے عمل کو مزید آسان، محفوظ اور مؤثر بنایا جا سکے۔

امریکا نے نئی عالمی ویزا پالیسی کا اعلان کر دیا، مزید پابندیاں نافذ

 

 

بارشوں کا دوسرا سپیل آج رات سے شروع ہونے کا امکان

Previous Post
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ماجد نامی مریض کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا