امریکا نے نئی عالمی ویزا پابندی پالیسی کا اعلان کر دیا ، جس کے تحت مخصوص افراد اور ان کے قریبی اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے والے سائبر جرائم، دھوکہ دہی اور آن لائن استحصالی اسکیموں کے خلاف وسیع مہم کا حصہ ہے۔بیان کے مطابق نئی پالیسی کے تحت آن لائن سرمایہ کاری فراڈ، سیکسٹورشن (نجی مواد کی بنیاد پر بلیک میلنگ) اور دیگر سائبر جرائم میں ملوث افراد ویزا پابندیوں کی زد میں آئیں گے۔
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی دستاویز نشر کردیں
وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کر چکے ہیں کہ حکومت آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ جیسے بے مثال خطرات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔مارکو روبیو نے الزام عائد کیا کہ آن لائن سرمایہ کاری فراڈ میں چینی بین الملکی مجرم تنظیمیں شامل ہیں، جنہوں نے صرف 2024 میں امریکی شہریوں کو کم از کم 10 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، جبکہ ان جرائم سے بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ کو بھی فروغ ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے چلنے والی سیکسٹورشن اسکیموں کے ذریعے امریکی بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے متاثرہ خاندانوں کو شدید ذہنی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔نئی پالیسی کے تحت سائبر جرائم میں براہ راست ملوث یا معاونت کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی خاندان کے افراد پر بھی ویزا پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
بھارت میں 7 آدم خور شیروں نے تباہی مچادی، درجنوں افراد ہلاک
امریکی حکومت ان جرائم کے خلاف کریک ڈان کے لیے پابندیاں، فوجداری مقدمات، اثاثوں کی ضبطگی، حوالگی کے مطالبات اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون سمیت مختلف اقدامات کرے گی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا، یہ ایک واضح پیغام ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کا استحصال کرنے والوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانا اور امریکی شہریوں کو اربوں ڈالر کے مالی فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حکومت سائبر جرائم کے خلاف پابندیوں، اثاثے ضبط کرنے، حوالگی کی کارروائیوں اور بین الاقوامی تعاون سمیت مختلف اقدامات جاری رکھے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی حکومت کے حالیہ اقدامات سے ویزا کے حصول کا عمل مزید سخت ہونے کا امکان ہے، جس کے اثرات بین الاقوامی طلبہ، صحافیوں، تبادلہ پروگراموں میں شریک افراد اور دیگر ویزا درخواست گزاروں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
ٹائی ٹینک حادثے سے چند روز قبل لکھا گیا نایاب خط نیلامی کیلئے پیش
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی مجرمانہ نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کو مزید مؤثر بنانا اور امریکی شہریوں کو اربوں ڈالر کے مالی فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حکومت سائبر جرائم کے خلاف پابندیوں، اثاثے ضبط کرنے، حوالگی کی کارروائیوں اور بین الاقوامی تعاون سمیت مختلف اقدامات جاری رکھے گی۔
کینیڈا نے پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ پروگرام معطل کردیا

