Skip to main contentSkip to footer

کینیڈا نے پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ پروگرام معطل کردیا

کینیڈا نے پاکستانیوں کیلئے اسپانسر شپ پروگرام معطل کردیا

کینیڈا نے پاکستانیوں سمیت تمام شہریوں کے لیے والدین اور گرینڈ پیرنٹس اسپانسرشپ پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا۔کینیڈین امیگریشن، رفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ نے پیرنٹس اینڈ گرینڈ پیرنٹس پروگرام کے تحت نئے درخواست گزاروں کے داخلے کو تا حکمِ ثانی عارضی طور پر روک دیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں اور مستقل رہائشیوں سمیت دنیا بھر کے تمام درخواست گزاروں پر ہوگا۔کینیڈین امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پروگرام کے تحت بڑھتی ہوئی مانگ کو کنٹرول کرنا اور درخواستوں کی پروسیسنگ کے شدید دبا کو کم کرنا ہے۔ تاہم، پہلے سے جمع کرائی گئی پرانی درخواستوں پر کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

کونسے فارم قبول نہیں کئے جائیں گے؟

 

آفیشل نوٹس میں کہا گیا کہ فی الحال نئے انٹرسٹ ٹو اسپانسر فارم قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی ممکنہ اسپانسرز کو درخواست دینے کی دعوت دی جائے گی۔محکمے کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ اب پہلے سے موجود درخواستوں کو نمٹانے پر مرکوز ہے۔ امیگریشن حکام نے ہدف مقرر کیا ہے کہ سال 2026 میں اس پروگرام کے تحت پہلے سے زیرِ التوا کیسز میں سے 15,000 افراد کو کینیڈا کی مستقل رہائشیکی منظوری دی جائے گی۔یہ کینیڈا کا ایک مقبول امیگریشن پروگرام ہے جو کینیڈین شہریوں اور وہاں کے مستقل رہائشیوں کو یہ قانونی حق دیتا ہے کہ وہ اپنے والدین، دادا دادی، یا نانا نانی کو کینیڈا بلا کر وہاں کی مستقل رہائش دلوا سکیں۔

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا ختم

 

کینیڈین حکومت نے واضح کیا ہے کہ نئے پروگرام کی معطلی کے باوجود، وہ کینیڈین خاندان جو انے بزرگوں کو اپنے پاس بلانا چاہتے ہیں، وہ اب بھی سپر ویزا کا متبادل آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ویزا بزرگوں کو مستقل رہائش تو فراہم نہیں کرتا، لیکن انہیں طویل مدت کیلئے کینیڈا میں قیام اور اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دیتا ہے۔امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں ہاسنگ اور انفراسٹرکچر پر بڑھتے ہوئے دبائو کے باعث امیگریشن قوانین کو بتدریج سخت کیا جا رہا ہے، اور یہ حالیہ معطلی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
اس فیصلے سے کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد شہریوں اور مستقل رہائشیوں سمیت وہ تمام افراد متاثر ہوں گے جو اپنے والدین یا دادا، دادی/نانا، نانی کو مستقل بنیادوں پر کینیڈا بلانے کے لیے نئی اسپانسر شپ درخواست دینا چاہتے تھے۔ تاہم یہ پابندی صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے درخواست گزاروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔

دبئی میں جائیداد خریدنے پر 2سالہ رہائشی ویزا دینے کا اعلان

 

کینیڈین حکومت نے کہا ہے کہ والدین اور دادا، دادی کی عارضی آمد کے لیے سپر ویزا بدستور دستیاب ہے، جس کے ذریعے اہل افراد طویل مدت کے لیے کینیڈا کا سفر کر سکتے ہیں۔
ماہرین امیگریشن کے مطابق حکومت مستقبل میں پروگرام دوبارہ کھولنے یا نئی درخواستیں وصول کرنے کے بارے میں علیحدہ اعلان کرے گی، تاہم فی الحال نئی اسپانسر شپ درخواستیں وصول نہیں کی جا رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد امیگریشن نظام کو مؤثر اور پائیدار بنانا، زیرِ التوا کیسز میں کمی لانا اور درخواستوں کی پراسیسنگ کا وقت بہتر کرنا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ پہلے سے جمع کرائی گئی درخواستوں پر کارروائی جاری رہے گی اور 2026 کے دوران اس پروگرام کے تحت تقریباً 15 ہزار افراد کو مستقل رہائش دینے کا ہدف برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ نے دنیا بھر کے ہنرمند افراد کیلئے ویزا سکیم متعارف کرادی

 

 

سعودی عرب نے سیاحوں کے لیے نیا پیکج ویزا متعارف کرادیا

Next Post
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی دستاویز نشر کردیں
Previous Post
ملک بھر میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری