Skip to main contentSkip to footer

بارشوں کا طاقتور سپیل کل شروع ہوگا، مختلف اضلاع کو الرٹ جاری

مون سون

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا آغازکل19 جولائی سے متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے 19سے 23جولائی تک بیشتر اضلاع میں تیز ہواں، گرج چمک اور موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

کن شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ؟

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، نالہ لئی، مری، گلیات اور برساتی نالوں میں طغیانی کا الرٹ کردیا گیا۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب اور چنیوٹ میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں 20 سے 24 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

چترال میں 12 پولو گراؤنڈز کی تعمیر و بحالی منصوبہ کی منظوری

 

اعلامیے کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، آندھی اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں جزوی ابر آلود اور مرطوب موسم کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان میں شدید گرمی برقرار ہے اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کے ساتھ چند علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 28.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔ شہر میں ہوا 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

سی ڈی ٹی خیبرپختونخوا کا بلوچستان سے بھی پیچھے ہونے کا انکشاف

 

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 34، زیارت میں 29 اور ژوب میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ تربت میں 38 اور چمن میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں حبس اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارش ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

امریکہ ایران کشیدگی، پاکستان کا امن کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

 

پشاور میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا۔صوبے کے دیگر علاقوں میں چترال کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ، دیر میں 22، مالم جبہ میں 24، سیدو شریف میں 27، بنوں میں 34، ڈیرہ اسماعیل خان میں 33 اور ایبٹ آباد میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں گرمی اور حبس نے شہریوں کو بے حال کر دیا، جہاں محکمہ موسمیات نے شدید گرمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے درجہ حرارت اور حبس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

 

کاغذ سے پہلے قرآنِ کریم کن چیزوں پر لکھا جاتا تھا؟ قرآن میوزیم میں نمائش

Next Post
ملک میں بکریاں 9کروڑ 60 لاکھ ہوگئیں، مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
Previous Post
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں رقوم 13.365 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں