Skip to main contentSkip to footer

امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سپرد خاک

امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سپرد خاک

امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمن کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد رائے ونڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمن کے انتقال کی خبر سنتے ہی ملک کے مختلف علاقوں سے تبلیغی جماعت کے کارکنان ، علماء اور اہم شخصیات رائے ونڈ اجتماع گاہ پہنچنا شروع ہو گئے ، نماز مغرب سے قبل ہی اجتماع گاہ اور اطراف کے علاقوں میں لوگوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔نماز جنازہ سے قبل مولانا احمد بٹلہ نے زندگی اور موت کے حوالے سے مفصل خطاب کیا۔ انہوں نے موت کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کو اپنی زندگی میں آخرت کی تیاری کرنی چاہیے اور اپنے معاملات درست رکھنے کے ساتھ عبادات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔ مولانا نذر الرحمن نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی دعوت اور تبلیغ کے لیے وقف کیے رکھی اور ان کی دینی و تبلیغی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

کاروباری افراد کو 300ارب روپے کی مالیاتی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

نماز جنازہ کے بعد مولانا نذر الرحمن کو تبلیغی جماعت کے سابق امیر حاجی عبد الوہاب کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار رہی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں افراد کی آمد کے باعث رائے ونڈ اور گردونواح میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ ٹریفک پولیس کی مناسب نفری اور انتظامات کی عدم موجودگی کے باعث سینکڑوں گاڑیاں گھنٹوں ٹریفک میں پھنسی رہیں جس سے شہریوں اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مولانا نذر الرحمن کے انتقال پر ملک بھر کی دینی، مذہبی ، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مختلف حلقوں کی جانب سے ان کی دینی و تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

پنجاب بھرمیں 1504ٹریفک حادثات میں 23افراد جاں بحق،1813زخمی

اگلی پوسٹ
پاکستان، ترکمانستان کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کا چھٹا اجلاس آج ہو گا
پچھلی پوسٹ
برطانیہ کے ورک ویزا کی نئی پالیسی کا مسودہ تیار